1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران میں مسلح ڈکیتی کے جرم میں پانچ افراد کو پھانسی

1 جنوری 2024

ایران میں پانچ افراد کو ایک سے زائد مرتبہ مسلح ڈکیتیوں، سڑکوں کو غیرمحفوظ بنانے اور لوگوں میں دہشت پھیلانے کے الزامات پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4alws
Öffentliche Hinrichtungen im Iran
تصویر: Abedin Taherkenareh/EPA/picture-alliance/dpa

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد متعدد مسلح ڈکیتیوں میں ملوث پائے گئے۔ اس ویب سائٹ پر زیادہ تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ یہ پانچوں افراد تہران کے مغرب میں واقع البورز صوبے اور متعدد دیگر علاقوں سے مویشی اور تعمیرانی سامان چرانے میں بھی ملوث تھے۔

ایران: موساد کے چار مبینہ ایجنٹوں کو پھانسی دے دی گئی

مظاہروں کی حمایت کرنے پر ایرانی فنکار کو چھ برس کی قید

البورز صوبے کے چیف جسٹس حسین الفضلی ہریکندی کے مطابق، ''پانچوں مجرمان کو سنائی گئی موت کی سزا پر آج صبح عمل درآمد کر دیا گیا۔‘‘

 ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ چین کے بعد ایران سزائے موت دینے والے ممالک میں سب سے آگے ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں پھانسی لگا کر سزائے موت پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس گروپ نے نومبر میں کہا تھا کہ سن 2023 میں ایران میں سات سو افراد کو پھانسی دی گئی، جو گزشتہ آٹھ برسوں کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

ایران میں سزائے موت کے قیدی، انصاف کے منتظر

گزشتہ جمعے کو ایران نے چار افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی تھی، اس سے چند روز قبل ایک اور شخص کو بھی ایسے ہی الزامات کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

ف ن، ع ت (اے ایف پی)