1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیائی کھیل اختتام پذیر، میڈل لسٹ پر چین پہلے نمبر پر

2 ستمبر 2018

انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے اٹھارہویں ایشائی کھیل اتوار کے دن اختتام پذیر ہو گئے۔ اس حوالے سے جکارتہ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/34Bo4
Indonesien Asia games 2018 PALEMBANG
تصویر: Imago/Xinhua

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ اٹھارہویں ایشیائی گیمز اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ انڈونیشیا میں جاری ان گیمز کا اختتامی اعلان اولمپک کوسنل آف ایشیا کے صدر شیخ الفہد الصباح نے کیا، ’’میں اعلان کرتا ہو کہ 18 ویں ایشیائی کھیل اختتام پذیر ہوتے ہیں۔‘‘

دو ہفتے تک جاری رہنے والی ایشین گیمز میں چالیس مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کے گئے۔ اس مرتبہ سب سے زیادہ یعنی 289 تمغے چین نے جیتے، جن میں طلائی تمغوں کی تعداد 132 رہی۔ چینی ایتھلیٹس نے ان مقابلوں میں بانوے سلور کے اور 65 کانسی کے میڈل بھی اپنے نام کیے۔

دو سو پانچ تمغوں کے ساتھ جاپان دوسرے نمبر پر رہا، جن میں 75 طلائی، چھپن چاندی اور 74 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ 49 سونے، اٹھاون چاندی اور ستر کانسی کے تمغوں کے ساتھ جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہا۔ جنوبی کوریا کے مجموعی تمغوں کی تعداد 177 بنتی ہے۔

ان کھیلوں میں بھارت نے مجموعی طور پر 69 تمغے جیتے، جن میں پندرہ طلائی، چوبیس چاندی اور تیس کانسی کے میڈل شامل تھے۔ اٹھارہویں ایشیائی گیمز میں پاکستانی دستے میں شامل ایتھلیٹس صرف چار کانسی کے تمغے ہی اپنے نام کر سکے۔