1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیائی گیمز: پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم فائنل میں

19 نومبر 2010

جنوبی چین کے شہر گوانگ ژو میں جاری سولہویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے طلائی تمغے کے حصول کی امید پیدا کردی ہے۔ کل جمعہ کو فائنل میچ پاکستانی اور بنگلہ دیشی خواتین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/QCSr

بدھ کے روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ٹونٹی ٹونٹی ڈسپلن میں جاپانی خواتین کو بڑی آسانی سے ہرا دیا۔ جاپانی ٹیم کی کپتان کوری بیاشی (Kuribayashi) نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ان کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 60 رنز بنا سکی اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستانی خواتین باؤلروں نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

جاپان کی جانب سے ٹیم کی کپتان کوری بیاشی نے 24 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ باؤلر سوڈا (Suda) نے دس رنز بنائے۔ بقیہ کوئی بھی خاتون کرکٹر ڈبل فگر میں نہیں پہنچ پائی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان ثنا میر اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی اور ثنا گلزار نے دو وکٹیں حاصل کی۔

پاکستانی خواتین کرکٹر نے ٹارگٹ گیارہویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ افتتاحی بلے باز خواتین نے 49 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس سکور پر جویریہ خان آؤٹ ہوگئیں۔ ان کا ذاتی سکور 29 رنز تھا۔ دوسری اوپننگ بلے باز ندا ڈار اور نین عابدی نے ٹارگٹ حاصل کر کے فائنل میں جگہ حاصل کی۔ ندا ڈار نے ناٹ آؤٹ 27 رنز بنائے۔

Flash-Galerie Asian Games Asienspiele 2010 Eröffnungsfeier China Guangzhou
ایشیائی کھیلوں میں فائر ورکستصویر: AP

اس میچ کا نتیجہ یقینی طور پر اندازوں کے مطابق تھا۔ پاکستانی خواتین کی ٹیم جاپانی ٹیم سے مضبوط تھی۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کی خواتین نے چینی ٹیم کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی خواتین کی ٹیمیں متوازن ہیں اور یہ ایک دلچسپ میچ ہو سکتا ہے۔

سولہویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کےایتھلیٹس اب تک ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ اس طرح میڈل ٹیبل پر پاکستان کو بیسویں مقام حاصل ہے۔ کل جمعہ کے روز کھیلے جانے والے خواتین کرکٹ کے فائنل میں گولڈ میڈل کی صورت میں پاکستان جست لگا پر تیر ہویں پوزیشن پر پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان نے وشو ڈسپلن میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

گوانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں چین میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اس نے اب تک 108 سونے تمغے جیتے لئے ہیں۔ جبکہ چینی اتھلیٹ مجموعی طور کُل دوسو کےقریب تمغے جیت چکے ہیں۔ دوسری پوزیشن پر جنوبی کوریا اور تیسری پر جاپان کے اتھلیٹ ہیں۔ بھارت ایک گولڈ میڈل کے ساتھ بارہویں مقام پر ہے۔ شمالی کوریا اور ایران نے پانچ پانچ طلائی تمغوں کو جیت رکھا ہے۔ مجموعی تمغوں کی بنیاد پر یہ ممالک بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: افسر اعران

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں