1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلقطر

ایشین کپ: کئی ایک ایرانی کھلاڑیوں کا آخری ٹورنامنٹ

6 فروری 2024

ایرانی کوچ عامر غلینوئی نے کہا ہے کہ ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل اور جیت کی صورت میں فائنل اس ٹیم کے کئی ایک کھلاڑی شاید آخری مرتبہ کھیلیں گے۔

https://p.dw.com/p/4c63I
Fußball Asien Cup Iran v Syrien
تصویر: KARIM JAAFAR/AFP

ایران 1976 کے بعد پہلی بار یہ ٹرافی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ٹورنامنٹ سے قبل کی فیورٹ ٹیم جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے میں پہنچا ہے۔

ایشین کپ کا فائنل ہفتہ  10 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پہلا سیمی فائنل آج منگل کو کھیلا جا رہا ہے جس میں جنوبی کوریا اور اردن مد مقابل ہیں۔

ایران نے اسٹار فٹبالر کے اہل خانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

ایرانی خواتین کوپہلی بار براہ راست فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت

بدھ سات فروری کو کھیلے گئے میچ میں مہدی تاریمی بھی واپس ٹیم میں موجود ہوں گے۔ انہیں شام کے خلاف کھیلے گئے گروپ کے آخری میچ میں کھیل سے باہر کر دیا گیا تھا۔

31 سالہ تاریمی ممکنہ طور پر اپنا آخری ایشین کپ کھیلیں گے۔ اسی طرح تاریمی کے ہی ہم عمر سمن گھودوس، سردار آزمون اور علی رضا جہاں بخش کا بھی شاید یہ آخری ہی ایشین کپ ہو گا۔

شام کے خلاف میچ میں ایرانی کھلاڑی
ایرانی کوچ عام غلینوئی کے مطابق، ''کچھ کھلاڑیوں کے لیے شاید ایک طرح سے پرفارمنس دکھانے کا آخری موقع ہو گا۔‘‘تصویر: Aijaz Rahi/AP/picture alliance

غلینوئی نے ان کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ''ان مواقع کا بھرپور استعمال کریں جو ان کے پاس باقی رہ گئے ہیں۔‘‘

آج منگل چھ فروری کو ایرانی کوچ کا مزید کہنا تھا، ''کچھ کھلاڑیوں کے لیے شاید ایک طرح سے پرفارمنس دکھانے کا آخری موقع ہو گا۔‘‘

غلینوئی کے بقول، ''ہم تاریخ کے ایک بہت نازک موڑ پر کھڑے ہیں... ہمارے پاس ایرانی فٹبال اور ایرانی عوام کے لیے تاریخ بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھانا ہو گا اور قطر کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کے لیے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہو گی۔‘‘

ایران کی طرف قطربھی گروپ مرحلے میں تین کامیابیوں کے بعد یہاں تک پہنچا ہے۔ کوارٹر فائنل میں قطر کی ٹیم نے ازبکستان کو پینلٹیز میں جا کر تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

قطر میں ہونے والا ایشین کپ ٹورنامنٹ
کوارٹر فائنل میں قطر کی ٹیم نے ازبکستان کو پینلٹیز میں جا کر تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔تصویر: Sebastian Frej/IMAGO

قطری ٹیم کے کوچ ٹنٹن مارکیس کے مطابق تاہم سیمی فائنل ''ایک پیچیدہ گیم ہو گی‘‘۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے مارکیس کے مطابق، ''ہم مسلسل دوسری بار فائنل سے محض ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ یہ میچ کتنا مشکل ہو گا۔ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ ایران یہ ٹورنامنٹ اتنے لمبے سے عرصے سے نہیں جیت سکا تاہم ہمیں یہ معلوم ہے کہ ہم ایک سخت جان ٹیم کا سامنا کریں گے۔‘‘

ایران اس ٹورنامنٹ میں اب تک 10 گول کر چکا ہے اور اس کا زیادہ تر دار ومدار یورپ میں مقیم اس کے اٹیک کھلاڑیوں تاریمی، جہاں بخش اور آزمون پر ہے۔

ا ب ا/ا ا (اے ایف پی، اے پی)