ایمازون بھارت میں
5 جون 2013ادنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے شاپنگ کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ پر اشیاء بیچنے والی کمپنی ایمازون نے اپنے بھارتی صارفین کوایک نئی ویب سائٹ کی سہولت مہیا کی ہے۔ ایمازون ڈاٹ اِن ’ Amazon.in ‘ پر اب کتابیں، فلمیں اور ٹی وی شوز ایک تیسرے ساتھی کے ذریعے خریدے جاسکتے ہیں۔ بھارت میں غیر ملکی کمپنیوں پر براہ راست اپنی اشیاء صارفین کو فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ امریکی کمپنی ایمازون کی بھارتی ترجمان مینو ہندا کہتی ہیں کہ اس کا مقصد مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے سے ہے، جسے بھارت میں ایک قابل قبول تصور قرار دیا جاتا ہے۔
ایمازون نے گزشتہ برس بھارت میں ’ Junglee.com ‘ کے ساتھ کام شروع کیا تھا۔ اس ویب سائٹ پر صارفین صرف قیمتیں دیکھ سکتے اور موازنہ کر سکتے تھے۔ لیکن اس ویب سائٹ سے خریداری نہیں کی جا سکتی تھی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کی دنیا کی سب بڑی کمپنی اب بھارت میں ای کامرس بزنس کے ذریعے اپنے پروفائل کو مزید بہتر کرنا چاہتی ہے۔
ایمازون کی سب سے بڑی حریف کمپنی فلپکارٹ ہے، جو ایمازون ہی کے دو سابق ملازمین نے مل کر 2007ء میں بنائی تھی۔ ایمازون کے نائب صدر گریگ گریلے کہتے ہیں کہ ’’ہم بھارت میں اپنا کام شروع کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش اور جذباتی ہیں‘‘۔ بھارت میں فعال انداز میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد پچاس ملین ہے۔ ایک صنعتی سروے کے مطابق ان میں سے چالیس فیصد آن لائن خریداری کرتے ہیں۔
ai / ng (afp)