1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اینجیلینا جولی کی افغان مہاجرین سے ملاقات

4 مارچ 2011

ہالی ووڈ سٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیر اینجیلینا جولی نے جنگ زدہ افغانستان کا دو روزہ غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10TIr
تصویر: picture-alliance / dpa

انہوں نے افغان دارالحکومت میں بے گھر افراد سے ملاقاتیں کیں۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان نادر فرہاد کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جولی کے اس دورے سے متعلق اطلاع خفیہ رکھی گئی تھی۔ جولی نے گزشتہ سال بھی اس شورش زدہ ملک کا دورہ کیا تھا۔

افغانستان کے شورش زدہ جنوبی حصے کے ہزاروں رہائشی اپنے آبائی علاقوں سے کابل کے قدرے پر امن علاقے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اینجیلیناجولی نے ان سابق افغان مہاجرین سے بھی ملاقات کی، جو تین عشروں سے جاری بد امنی کے سبب پڑوسی ملکوں میں پناہ لینے کے بعد واپس اپنے ملک پہنچے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے ذرائع کے مطابق ان میں سے کئی خاندان ایک عشرہ گزر جانے کے باوجود خستہ حالی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ 2002ء سے اب تک لگ بھگ 55 لاکھ افغان شہری ایران اور پاکستان سے واپس افغانستان لوٹے ہیں۔ حکام کے مطابق لوٹنے والوں میں سے 20 فیصد اب بھی بے گھر اور بے روزگار ہیں۔

Afghanisches Flüchtlingskind
اینجیلینا جولی نے افغانستان میں بچیوں کے لیے ذاتی فنڈ سے ایک سکول قائم کیا ہےتصویر: AP

یو این ایچ سی آر کی جانب سے اینجیلینا جولی کا ایک بیان جاری کیا گیا ، جس میں اس ہالی ووڈ سٹار نے کہا، ’ اب ان افراد کے دوبارہ انضمام پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، جس کا مقصد محض یہ نہیں کہ ان کے لیے خیمے بنا دیے جائیں بلکہ یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان افراد کے لیے روزگار اور بنیادی ضرورتیں جیسے پانی، بچوں کے لیے اسکول اور طبی مراکز دستیاب ہوں‘۔

اینجیلینا جولی کے ذاتی فنڈ سے کابل کے شمال میں لڑکوں کے لیے ایک درس گاہ تعمیر کی گئی ہے۔ اپنے حالیہ دورے میں ہالی ووڈ سٹار نے اس مرکز میں زیر تعلیم بچیوں سے بھی ملاقات کی۔ 2001ء میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بننے کے بعد اس امریکی سپر سٹار نے دنیا کے متعدد ممالک میں جاکر مہاجرین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید