1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتشمالی امریکہ

ایک امریکی فوجی نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے آگ لگا لی

26 فروری 2024

امریکی فضائیہ کے ایک جوان نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود کو آگ لگا لی، جس کی ہلاکت کافی نازک بتائی جا رہی ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ پولیس نے خفیہ سروس کے ساتھ مل کراس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

https://p.dw.com/p/4csQr
واشنگٹن پولیس
واشنگٹن می پولیس حکام کی سرگرمیاںتصویر: Eric Baradat/AFP

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے 25 فروری اتوار کی سہ پہر کو واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر امریکی فضائیہ کے ایک حاضر سروس ملازم نے خود کو آگ لگا لی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد حکام نے اس شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

غزہ میں فائر بندی کے لیے دوحہ مذاکرات بحال، مصری میڈیا

امریکی فضائیہ کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں ان کا ایک حاضر سروس ڈیوٹی ایئر مین شامل ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

غزہ سیزفائر قرارداد: امریکی ویٹو کے بعد اسرائیلی حملے جاری

خبر رساں ادارے اے ایف نے امریکی میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس شخص نے بظاہر خود سوزی کے عمل کو ٹویچ نامی سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کرنے کی بھی کوشش کی۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی امیدیں موہوم

معاملے کی تفتیش جاری ہے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے انٹرنیشنل ڈرائیو، 3500 نارتھ ویسٹ علاقے میں تقریبا ایک بجے پیش آیا۔ بیان کے مطابق ''اس بلاک میں واقع ایک سفارتخانے کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی، جس کے بعد خفیہ سروس کی مدد کے لیے پولیس افسران کو وہاں روانہ کیا گیا۔''

فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بغیر اسرائیل تسلیم نہیں، سعودی عرب

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک ''بالغ مرد'' کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں، وہ ''تشویشناک حالت میں '' ہے۔

بحیرہ احمر میں کشیدگی حوثی باغیوں کے لیے ایک ’سنہری موقع‘؟

اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکی میڈیا ادارے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ اس واقعے میں سفارت خانے کے عملے کا کوئی بھی رکن زخمی نہیں ہوا۔

ایران کا مشرق وسطیٰ کے بحران میں کلیدی کردار

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس شخص کی سفارت خانے کے عملے سے کوئی واقفیت بھی نہیں تھی۔

مقامی پولیس اور خفیہ سروس کے حکام مشترکہ طور پر اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

غزہ میں جاری جنگ کے خلاف اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے مسلسل احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت کے ساتھ ہی اسرائیل کے حق میں بھی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی نے امریکہ میں اسرائیلی سفارتی مشن کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی ہو۔ گزشتہ دسمبر میں بھی امریکی ریاست جارجیا میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر خود سوزی کے لیے متاثرہ شخص نے پیٹرول کا استعمال کیا تھا اور جائے وقوعہ سے ایک فلسطینی پرچم بھی ملا تھا۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی زمینی کاررائیوں میں اضافہ