ایک مہاجر کی کہانی، کن فلم فیسٹیول میں
29 مئی 2017دنیا کے مشہور ترین فلمی میلوں میں سے ایک شمار ہونے والے کن فلم فیسٹیول میں اتوار کے روز ایک مہاجر کی منزل تک پہنچنے کی تگ و دو کی کہانی پر مبنی فلم کو ایک ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ہنگری سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر کورنل مُنڈروچزو کی اس فلم میں یورپ کو درپیش مہاجرین کے بحران کا احوال پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک مہاجر سے متعلق ہے، جسے سرحدی باڑ کے قریب ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ غیرمعمولی قوتوں کا حامل ہے۔
کن فلم فیسٹیول میں اس کے علاوہ ٹوڈ ہائنس کی فلم بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ، جس میں سن 1920 اور 1970 کے حلات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس فلم کے حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ ہائنس کی گزشتہ فلم ’کیرول‘ کے مقابلے میں یہ فلم کم معیاری ہے۔ ہائنس کی پچھلی فلم چھ شعبوں میں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھی۔
اس فلم فیسٹیول میں اس کے علاوہ متعدد آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’دی آرٹسٹ‘ کے ہدایت کار مائیکل ہازانا ویسیوس اور دیگر اہم ہدایات کار اور فلمی ستارے بھی شریک ہوئے، جب کہ دنیا بھر سے کئی فلموں کا پریمیر بھی اس فلمی میلے کا حصہ تھا۔