1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

بائیڈن کی حلف برداری، ٹرمپ کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

9 جنوری 2021

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے جواب میں بائیڈن نے ٹرمپ کی عدم شرکت کو ایک ’اچھی بات‘ قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3niwZ
Kombobild | Donald Trump und Joe Biden

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدتِ صدارت میں اب گنے چنے دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بیس جنوری کو چھیالیسویں امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری میں شریک نہ ہونے کا اعلان جمعہ آٹھ جنوری کو کیا۔ جمعے ہی کے دن نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے شریک نہ ہونے کو ایک 'اچھی بات‘  قرار دیا۔ امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق نو منتخب صدر نے ٹرمپ کے اس فیصلے پر مناسب تبصرہ کر کے صورتحال کو نظر انداز کر دیا ہے۔ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کے ذاتی اکاؤنٹ پر مستقل پابندی لگا دی

ٹرمپ نے عدم شرکت کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب کانگریس میں ان کے مواخذے کا عمل شروع کرنے کی بحث شدت اختیار کر چکی ہے۔ مواخذے کی قرار داد پیر گیارہ جنوری کو پیش کرنے کے قوی اشارے سامنے آ چکے ہیں۔

USA Washington | Nach dem Sturm aufs Kapitol
مواخذے کی قرار داد پیر گیارہ جنوری کو کانگریس میں پیش کرنے کے قوی اشارے سامنے آ چکے ہیں۔​​​​​​تصویر: Str/dpa/picture alliance

مواخذے کی ایک اور تحریک

امریکی کانگریس کی عمارت پر صدر ٹرمپ کی 'شہ‘ پر ان کے حامیوں کی چڑھائی کا تفتیشی معاملہ بھی جاری ہے۔ ڈیموکریٹ ارکان اور میڈیا نے اس معاملے کو 'بغاوت‘ پر اکسانے سے بھی تعبیر کیا۔ ایوانِ نمائندگان کے ارکان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد کا متن ترتیب دے دیا ہے اور اب اس کی کانٹ چھانٹ شروع ہے۔'کیا خوبصورت منظر ہے‘، کیپیٹل ہل پر دھاوا اور چینیوں کا طنز

اس کا بات کا بھی قوی امکان ہے کہ ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کی تحریک پیر کو پیش کرنے کے بعد اس پر بحث اور مختلف افراد کی فوری طلبی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔ اراکین کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں قرارداد کو منظور کرنے کی کارروائی مکمل کر لیں گے۔

اس قرار داد کو سینیٹ میں منظوری کے لیے دو تہائی اراکین درکار ہوں گے۔ سینیٹ کی اکثریتی سیاسی جماعت کی حیثیت ڈیموکریٹک پارٹی کو بیس جنوری کو حاصل ہو گی۔

USA Washington | Pro-Trump Unterstützer stürmen Kapitol
امریکی کانگریس کی عمارت پر صدر ٹرمپ کی 'شہ‘ پر ان کے حامیوں کی چڑھائی کا تفتیشی معاملہ بھی جاری ہےتصویر: Hiroshi Tajima/AP/picture alliance

عدم شرکت سے متعلق ٹرمپ کی 'آخری ٹویٹ‘

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ''وہ لوگ جو یہ جاننا چاہتے ہیں، میں بیس جنوری کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔‘‘

یہ ان کی آخری ٹوئیٹ بھی ثابت ہوئی کیوں کہ اس کے بعد ٹوئٹر نے ان کا ہینڈل مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔صدر ٹرمپ کی جلد از جلد برخاستگی کا مطالبہ

اس بیان سے پہلے ٹرمپ نے ایک دوسرے بیان میں یہ کہا تھا کہ بیس جنوری کو اقتدار کی منتقلی صاف اور منظم انداز میں کی جائے گی۔

جو بائیڈن کا ردعمل

نو منتخب صدر جو بائیڈن نے جمعہ آٹھ جنوری کو ہی حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ کی عدم شرکت کو ایک 'اچھی بات‘ قرار دیتے ہوئے یہ کہا کہ اس موقع پر موجودہ نائب صدر مائیک پینس آتے ہیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Joe Biden US-Präsident
جو بائیڈن بیس جنوری کو منصبِ صدارت کا حلف اٹھائیں گےتصویر: Susan Walsh/dpa/AP/picture alliance

پینس نے یہ واضح کیا تھا کہ اگر انہیں دعوت دی گئی تو وہ اس تقریب میں ضرور شریک ہوں گے۔ سابق امریکی صدور بِل کلنٹن، جارج بُش اور باراک اوباما نے بیس جنوری کی تقریب میں شریک ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

ع ح، ش ح (روئٹرز، اے پی)