1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باراک اوباما اور وین جیاباؤ کی ملاقات

19 نومبر 2011

امریکی صدر باراک اوباما نے انڈونیشیا میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر چینی وزیراعظم وین جیاباؤ سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات پہلے سے اعلان کردہ نہیں تھی۔

https://p.dw.com/p/13DUj
امریکی صدر باراک اوباماتصویر: dapd

امریکہ کے صدر باراک اوباما اور چینی وزیراعظم وین جیاباؤ کے درمیان ملاقات انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ یہ رابطہ دونوں ملکوں کے درمیان کرنسی، تجارت اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر بیان بازی کے بعد ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنے ایک فوٹوگرافر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بالی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلون بھی شریک تھے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا جا ئے گا۔

قبل ازیں جمعے کی شب ایسٹ ایشیا سمٹ کے عشائیے کے موقع پر دونوں رہنما ساتھ ساتھ بیٹھے تھے اور انہیں بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

اوباما نے اس ہفتے آسٹریلیا میں ڈھائی ہزار امریکی میرینز کی تعیناتی کے اعلان سے چین کو ناراض کیا۔ اس اعلان میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے واشنگٹن کی طویل المدت وابستگی کا ثبوت ہے۔

چین کو میانمار میں اثرو رسوخ پیدا کرنے کی امریکی کوشش پر بھی تشویش ہے، جو بیجنگ کا جنوبی ہمسایہ اور قریبی اتحادی ہے۔

No FLASH Summer Davos Forum Wen Jiabao China Wirtschaft
چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤتصویر: picture alliance / ZUMA Press

اوباما نے جمعے کو میانمار کی جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوچی سے فون پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ آئندہ ماہ ہلیری کلنٹن کو وہاں بھیجیں گے جو گزشتہ پچاس برسوں میں اس ملک کے لیے کسی امریکی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہو گا۔

انڈونیشیا آمد سے قبل اوباما نے آسٹریلیا کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جسے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان چھ دہائیوں سے چلی آ رہی سکیورٹی الائنس کی تجدید بتایا گیا۔

رپورٹ: ندیم گِل / خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں