باسکٹ بال کی عالمی چیمپیئن شپ
24 اگست 2006اشتہار
اِس کے ابتدائی مقابلے چار مختلف شہروں میں جاری ہیں۔ اِن شہروں Hamamatsu، ہیرو شیما، Saitama، ساپ پورو اور Sendai شامل ہیں۔ اِس کا فائنل تین ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
جرمنی کی ٹیم گروپ بی میں ہے۔ اِس کے سٹار کھلاڑی Dirk Nowitzki نے گزشتہ روز انگولا کے خلاف اپنی ہارتی ہوئی ٹیم کو فتح دلوائی اور میچ میں سینتالیس پوائنٹ سکور کئے۔
قطر کی ٹیم ابھی تک اپنے گروپ سی میں سب سے آخر میں ہے۔ تُرکی کی ٹیم بہتر تصور کی جاتی ہے۔ دفاعی چیمپیئن Serbia & Montenegro ہے۔ چوبیس ٹیموں میں سے سولہ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ عالمی چیمپیئن شپ کا دوسرا مرحلہ کل 25 اگست سے شروع ہو گا۔