1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالی وڈ میں حضرت عِیسیٰ کی زندگی پر فلم

3 ستمبر 2010

بھارت کی فلمی صعنت بالی وڈ، فلموں کی پروڈکشن کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی فلمی صعنت مانی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/P2oG
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینا کیفتصویر: AP

پچھلے کچھ سالوں میں بالی وڈ نے روایت سے ہٹ کر مختلف اور انوکھے موضوعات پر فلمیں بنائی ہیں، جس میں عامر خان کی 'تارے زمین پر'، شاہ رخ خان کی 'مائے نیم اس خان' اور جان ابراھم اور کترینا کیف کی 'نیو یارک' قابلِ ذکر ہیں۔

اب بالی وڈ میں ایک ایسے موضوع پر فلم بنائی جارہی ہے، جس پر ویسے تو بہت سی بین الاقومی فلموں بن چکی ہیں مگر بالی وڈ کے لئے ایک مختلف اور نیا موضوع ہے۔ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنگاتھام شری نیواسا راؤ "حضرات عیٰسی' کی زندگی خاص کر ان کے بچپن پر تیس ملین امریکی ڈالر کی لگت کی ایک فلم بنانے جارہے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر کونڈا کرشنم راجو ہیں، جو تیلگو زباں کی کئی کامیاب فلموں پروڈیوس کر چکے ہیں۔

Passion Christi, Kinofilm
میل گبسن کی 2004 ء میں بننے والی فلم The Passion Of The Christ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھتصویر: AP

اس فلم کو چار مختلف زبانوں میں بنایا جائے گا اور اس کے تیلگو اور ملیالم ورژن میں مرکزی کردار پاون کلیان ادا کریں گے۔ انگریزی اور ہندی کی کاسٹ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی عکس بندی بھارت اور اسرائیل میں کی جائے گی اور اس کی کہانی زیادہ تر حضرات عیسٰی کے بچپن کے گرد گھومے گی اور اس فلم میں کئی گانے بھی شامل ہونگے۔

ہدایتکار سنگاتھام شری نیواسا راؤ کا کہنا ہے 'امید ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں جنگ اور اختلافات ہیں وہاں اس فلم کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام پہنچے گا'۔

Bollywood star Shahrukh Khan mit Regisseur Karan Johar
شاہ رخ خان کی''مائے نیم اس خان' ایک مختلف اور روایت سع ہٹ کر فلم تھیتصویر: UNI

اداکار کلیان کا کہنا ہے ’’اس فلم کو بھارت میں جہاں چوبیس ملین کی آبادی میں سے 2.3 فیصد عیسائی ہیں کافی پزیرائی ملے گی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں دوسرے مذاہب کے لئے کافی پرداشت موجود ہے۔

اس موضوع پر بننے والی دوسری فلموں میں ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور ہدایتکار میل گبسن کی 2004 ء میں بننے والیThe Passion Of The Christ کو اس میں دکھائے جانے والے تشدد کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ اس فلم میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور سامی دشمن جذبات کو پھیلانے کے بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اسی حوالے سے1988میں مارٹن سکورسیسس کی فلمThe Last Temptation Of Christ کو بھی اس میں موجود جنسی مواد کی وجہ سے کافی مظاہروں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رپورٹ : سمن جعفری

ادارت : عدنان اسحاق