1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برقی توانائی سے چلنے والی کاریں

عاطف توقیر9 فروری 2009

جاپان کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے 2012ء سے امریکہ میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GgSg
برقی توانائی سے چلنے والی کاریں بہت جلد صارفین استعمال کر سکیں گےتصویر: AP

کمپنی کے مطابق امریکہ گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے ایک بڑی منڈی ہے اور امریکہ میں گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئے ماڈلز متعارف کرانے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں اور اسی منصوبے کے تحت آئندہ تین سال کے دوران امریکہ میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرائی جائیں گی جبکہ آئندہ دس سال کے دوران دس نئے ماڈل کی گاڑیاں بھی امریکی منڈی میں فروخت کےلئے پیش کی جائیں گی۔

USA General Motors Elektroauto Volt
دنیا بھر میں ہائڈرو کاربن فیول کا استعمال ترک کر کے موحول دوست ایندھن کی جانب رجوع کرنے کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہےتصویر: AP

ایک طرف جہاں عالمی اقتصادی بحران نے موٹر ساز صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں دنیا بھر میں ماحول دوست گاڑیوں اور آلودگی سے پاک ایندھن کے استعمال کے حوالے سے شعور میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

گاڑیاں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاؤس گیسس شامل کرنے کا ایک بڑا موجب ہیں۔

دنیا کے کئی کارساز ادارے پہلے ہی گیس، الیکٹرک ، گیسولین الیکٹرک ہائبرڈ اور ہائڈروجن گیس کارز کی تیاری اور پیداوار میں مصروف ہیں۔ کار ساز ادارہ نسان اگلے سال سے باقاعدہ طور پر الیکٹرک کارز کی اوپن مارکیٹ میں ترسیل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

Der elektrische Kaz, Autoshow in Detroit
برقی توانائی کو بطور ایندھن استعمال سے آلودگی کا احتمال نہیں رہتاتصویر: AP

گیسولین الیکٹرک انجن ایک نئی تکنیک ہے۔ گو کہ یہ مکمل طور پر آلودگی سے پاک نہیں تاہم فی الحال استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لحاظ سے، اس تکنیک سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بہت کم مقدار پیدا ہو تی ہے۔

موٹر ساز ادارے ٹویوٹا کے گروپ وائس پریزڈنٹ Irv Miller کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر برقی توانائی سے چلنے والی کاریں تیاری کے تقریبا آخری مراحل میں ہیں اوراگلے دو سالوں تک وہ ہر طرح سے صارفین کو دستیاب ہوں گی۔