1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کرسمس

5 جنوری 2019

جرمن دارالحکومت برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کو کرسمس کے بعد خصوصی دعوت دی جا رہی ہے۔ جانوروں کے لیے کرسمس کے درختوں کو گوشت اور سبزیوں سے سجایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3B4Fr
تصویر: Reuters/F. Bensch

برلن کے چڑیا گھر کو کرسمس کے ان درختوں سے سجایا گیا ہے، جن کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔

برلن کا ’ٹیئر پارک‘ شہر کے دو چڑیا گھروں میں سے ایک ہے، یہاں پر کرسمس کے درختوں کو جانور کو دینے کا رواج ہے۔

Deutschland Berlin Tierpark, Fütterung Weihnachtsbäume | Berberaffe
تصویر: Reuters/F. Bensch

ہاتھی درخت کھاتے ہیں، بندروں کے لیے درختوں پر سبزیاں لگائی جاتی ہیں جبکہ شیروں کے لیے ان درختوں کو گوشت سے سجایا جاتا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں جانوروں کو پرجوش  دیکھا جا سکتا ہے۔

<iframe src="https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fdw.urdu%2Fvideos%2F362851407780776%2F&show_text=0&width=476" width="476" height="476" style="border:none;overflow:hidden" scrolling="no" frameborder="0" allowTransparency="true" allowFullScreen="true"></iframe>

چڑیا گھر کی انتظامیہ مخصوص دکان داروں سے غیر استعمال شدہ اور تازہ درخت ہی خریدتی ہے۔ عوام سے درخت اس لیے نہیں لیے جاتے کہ سجاوٹ کی وجہ سے ان میں کیمیائی مادوں کی موجودگی کا خدشہ ہوتا ہے، جو جانوروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

Deutschland Berlin Tierpark, Fütterung Weihnachtsbäume | Sumatra-Tiger
تصویر: Reuters/F. Bensch