1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بن لادن کی ہلاکت پر ہالی وڈ فلم کی منظوری

26 مئی 2011

امریکی فلم ساز ادارے کولمبیا پکچرز کے مطابق اس کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق فلم کی ڈسٹریبیوشن کے حقوق مل گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/11OEH
اسامہ بن لادنتصویر: AP

القاعدہ کے سربراہ اور دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے موضوع پر فلم کیتھرن بگیلو کی ہدایت میں بنے گی۔ کیتھرن اس سے قبل سن دو ہزار دس میں ’دا ہرٹ لاکر‘ نامی فلم بنا چکی ہیں جس پر انہیں آسکر انعام بھی ملا تھا۔ یہ فلم عراق کی جنگ کے موضوع پر تھی۔

Oscarverleihung 2010 Kathryn Bigelow Beste Regie
کیتھرن بگیلو آسکر انعام وصول کرتے ہوئےتصویر: AP

کیتھرن اور مارک بول القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت سے متعلق اسکرپٹ پر بن لادن کی موت سے قبل ہی کام کرنا شروع کر چکے تھے۔

بن لادن کو دو مئی کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی افواج نے غیر معمولی آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔

سونی پکچرز انرٹینمنٹ کی ایمی پاسکل کا کہنا ہے کہ بگیلو اور بول سن دو ہزار آٹھ سے اس اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں، اور اب وہ بن لادن کی موت کے حوالے سے سامنے آنے والے نئے حقائق کو بھی استعمال کریں گے۔ پاسکل کے مطابق بن لادن کی ہلاکت کے بعد یہ فلم اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

Szenenbild aus dem Film Tödliches Kommando
’دا ہرٹ لاکر‘ کیا ایک منظرتصویر: 2009 Concorde Filmverleih GmbH

کیتھرن بگیلو کو سن دو ہزار دس میں آسکر ایوارڈز جیت کر آسکرز جیتنے والی پہلی خاتون ہدایت کار بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ان کی اس نئی فلم سے فلم بینوں کو بہت توقعات ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں اسامہ بن لادن پر حال ہی میں ایک مزاحیہ فلم بنائی گئی تھی جس کا نام ’تیرے بن لادن’ تھا۔ اس فلم میں پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کام کیا تھا۔ مذکورہ فلم پاکستان میں بین کر دی گئی تھی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق