بنڈس لیگا: بائرن میونخ پھر آگے
4 اپریل 2010ہفتے کو روز بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن کی ٹیم شالکے کا مقابلہ دوسری پوزیشن پر براجمان ٹیم بائرن میونخ سے ہوا۔ اس میچ میں میونخ نے شالکے کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی۔
بائرن میونخ کی جانب سے یہ گول کھیل کے پہلے ہاف میں Frank Ribery اور Thomas Mueller کی جانب سے صرف دو منٹوں کے وقفے میں کئے گئے۔ اس کے پانچ منٹ بعد شالکے کے مشہور کھلاڑی Kevin Kuranyi نے ایک گول کر کے یہ سبق کم کی تاہم دوسرے ہاتھ میں تقریبا تمام وقت دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی بائرن میونخ کی ٹیم نے اس برتری کو قائم رکھا اور شالکے کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود میچ میں واپس نہ آسکی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بائرن میونخ کے پوائٹس 59 جبکہ شالکے کے پوائنٹس 58 ہیں۔
ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں برلن نے کولون کو تین صفر سے شکست دے دی۔ مائنز کے مقابلے میں نیورنبیرگ دو صفر سے کامیاب ہوگئی جبکہ بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ویردر بریمن کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرا دیا۔ فرائے برگ اور موخم کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایک اور میچ میں شٹٹ گارٹ کی ٹیم نے میونشن گلاڈباخ کو ڈو ایک سے شکست دے دی۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے لیورکوزن کی ٹیم کو تین دو سے شکست دے دی۔
اتوار کے روز وولفس برگ کا مقابلہ ہوفن ہائم سے ہوگا جبکہ ہیمبرگ کی ٹیم ہینوور 96 کے مدمقابل ہوگی۔
رپورٹ : عاطف توقیر
ادارت : کشورمصطفیٰ