1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل: برلن کی ٹیم پھر پہلے نمبر پر آ گئی

28 فروری 2009

ہفتے کے دن کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں برلن کی ٹیم نے مونشن گلاڈ باخ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ہفتے کے دن کل پانچ میچ کھیلے گئے ۔

https://p.dw.com/p/H3CH
برلن کی ٹیم گول کرنے کے بعد خوشی مناتے ہوئےتصویر: AP

بنڈس لیگا یعنی جرمن وفاقی فٹ بال لیگ کے بائیسویں دن ، ہفتے کو کھیلے جانے والے دیگر میچوں میں شالکے نے فرینکفرٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا جبکہ لیور کُوزن کی ٹیم ہنوور سے ایک صفر سے ہار گئی۔

برلن نے مونشن گلاڈ باخ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی اور ڈرٹمنڈ اور ہوفن ہائین کا میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ بوخم نے کوٹُبس کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دی ۔

جرمن فٹ بال لیگ میں جمعے کے روز بیلے فیلڈ اور کولون کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک ایک سے برابر رہا۔ واضح رہے کہ کولون کی ٹیم نے کھیلے گئے گزشتہ چھ میچوں میں سے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ گزشتہ ہفتے کولون کی ٹیم نے ایک حیرت انگیز مقابلے کے بعد میونخ کی مضبوط ٹیم کو دو ایک سے شکست دے دی تھی۔ بیلے فیلڈ کے سات میچ برابر کرنے کے بعد کولون کی ٹیم دسویں نمبر پر برقرار ہے جب کہ بیلےفیلڈ کی پوزیشن اس ڈرا کے بعد بہتر ہوگئی ہے اور وہ چودھویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔