1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: پچیسواں میچ ڈے مکمل

8 مارچ 2010

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں پچیسویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتہ اور اتوار کو تمام نو میچ مکمل ہونے پر گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹیم میونخ نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

https://p.dw.com/p/MM6M
تصویر: AP

جرمن قومی فٹ بال لیگ کے پچیسویں میچ ڈے کے پہلے دِن کوئی خاص بات دیکھنے میں نہیں آئی۔ تاہم دوسرے دن خاصا بڑا اپ سیٹ دیکھا گیا۔ کئی ہفتوں سے بنڈس لیگا میں ٹاپ پوزیشن کی ٹیم بائر لیورکوزن کو پوائنٹس ٹیبل کی نچلے مقام پر رہنے والی ٹیم نیورمبوگ سے شکست کھانا پڑی۔

لیورکوزن کا کلب صرف دو گول کر سکا اور نیورمبرگ کی ٹیم نے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ اِس شکست سے لیورکوزن کی گول اوسط پر بھی فرق پڑا۔ وہ اب اِس ہفتے تو یقینی طور پر تیسری پوزیشن پر رہے گی۔ آئندہ ہفتے کسی اپ سیٹ سے وہ دوبارہ ٹاپ مقام پر پہنچ سکتی ہے۔ اسی طرح ہوفن ہائیم کو بھی مائنز کے ہاتھوں ہارنا پڑا۔ اس ہار کے بعد ہوفن ہائیم کی ٹیم گیارہویں مقام پر چلی گئی ہے۔ مائنز کی ٹیم نے گزشتہ سال کی چیمپیئن ٹیم وولفس برگ کو نویں مقام سے دھکیل کر دسویں پر کردیا ہے۔

Fußball Bundesliga Bayern München Hamburger SV
میونخ کلب کے کھلاڑی ایک میچ میںتصویر: AP

پچیسویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتہ کے روز سات میچ کھیلے گئے۔ ٹاپ ٹیم میونخ نے اپنا میچ کولون کی کلب کے خلاف برابری پر ختم کیا اور ایک پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے اُس کے کل پوائنٹس ترپن ہوگئے۔ اِس وجہ سے وہ بدستور پہلی پوزیشن پر ہے۔ ہفتہ کے روز شٹٹ گارٹ اور ہیمبرگ کی ٹیموں نے بھی اپنا میچ برابرای پر ختم کیا۔

ایک اہم تبدیلی دوسری پوزیشن پر سامنے آئی ہے اور وہ شالکے کلب کا وہاں پہنچنا ہے۔ شالکے نے فرینکفرٹ کلب کے خلاف اپنا میچ اچھے مارجن سے جیت کر اپنی گول اوسط کو بہتر کر لیا ہے۔ اب وہ صرف دو پوائنٹس کی دوری سے پہلی پوزیشن پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ شالکے کے کوچ میگاتھ فیلکس کی شاندار حکمت عملی ایک بار پھر کامیاب ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال فیلکس نے جس ٹیم کو اپنی کوچنگ کی مہارت سے چیمپیئن شپ دلوائی تھی، یعنی وولفس برگ، وہ پوائنٹس ٹیبل پر خاصی نیچے چلی گئی ہے اور اب وہ دسویں پوزیشن پر ہے۔

Bundesliga Spieltag 25 persisch
بنڈس لیگا: پچیسویں ہفتے کا پوسٹرتصویر: DW/AP

پچیسویں میچ ڈے میں وولفس برگ نے بوخم کی ٹیم کو ہرا کر ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ اگر اتوار کو ہوفن ہائیم اپنا میچ جیت بھی جاتی تو وولفس برگ بدستور ٹاپ ٹین کا حصہ رہتی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اسی طرح ہوفن ہائیم کلب ہے، وہ بھی مسلسل اپنی کھوئی ہوئی فارم کی تلاش میں ہے۔

موجودہ سیزن میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا برلن کی ہیرتھا کلب کو ہے اور وہ جیت سے مسلسل محروم رہ رہی ہے۔ اگر یہی صورت حال رہی تو وہ بنڈس لیگا کے اختتام پر ٹاپ لیول سے محروم ہو سکتی ہے۔ وہ اٹھارہویں پوزیشن پر ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہیرتھا کلب کی پرفارمنس خاصی مناسب رہی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں