بنڈس لیگا کون جیتے گا؟
19 اگست 2010لوئيس فان گال ، بائرن ميونخ
’’ميرے خيال ميں ہماری ٹيم پچھلے سال کے مقابلے ميں بہتر ہوگئی ہے۔ کھلاڑی واضح طور پر جانتے ہیں کہ وہ کيا چاہتے ہيں۔ ميرے خيال ميں ہم ايک اور قدم اٹھا سکتے ہیں اور بائرن ميونخ کو ہميشہ توقعات پر پورا اترنا چاہئے۔‘‘
فيليکس ماگاتھ، ايف سی شالکے 04
’’ايف سی بائرن ہميشہ ہی مقبول ترين ٹیم ہوتی ہے کيونکہ وہ واقعی بہترين ہے۔‘‘
تھوماس شاف، ويردر بريمن
’’کئی ٹيميں ایسی ہیں جو چيمپين بن سکتی ہيں۔ بعض کلب دوسروں سے بہتر ہوں گے۔ فٹ بال کلبس ميں اونچی اميديں پائی جاتی ہيں۔ جو آخر میں سب سے آگے ہوگا وہی چيمپين ہوگا۔‘‘
يُپ ہينکيس، بائر ليورکوزن
’’بائر ليورکوزن اپنے روايتی طور پر اعلی کھلاڑيوں کی وجہ سے مقبول ترين ہے۔ ليکن شالکے 04 نے بہت اچھے کھلاڑی حاصل کرلئے ہيں۔‘‘
يُورگن کلوپ، بورُسيا ڈورٹمنڈ
’’جرمن چيمپين بائرن ميونخ ہوگا کيونکہ اس کے کھلاڑی کسی بھی دوسری ٹيم سے بہت بہتر ہيں۔‘‘
کرسٹيان گروس، وی ايف بی شٹٹ گارٹ
’’ايف سی بائرن کے عہديداروں ميں کوئی خاص تبديلی نہيں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ يہ ٹيم کاميابيوں کی عادی ہے اور آگے ہی بڑھنا چاہتی ہے۔ ‘‘
آرمين فے، ہيمبرگ ايس وی
’’ميرے خیال ميں بائرن ميونخ چيمپين ہوگا۔ يہ بہت اچھی ٹيم ہے۔‘‘
اسٹيو مک کلارن، وولفسبرگ
’’بائرن ميونخ ميری پسنديدہ ٹيم ہے۔ وہ پچھلے سال کے مقابلے ميں اس سال اور بھی زيادہ مضبوط ہے۔‘‘
تھوماس توخل، ايف ايس وی مائنز
’’بائرن ميونخ، کيونکہ اس کے پاس بہترين کھلاڑی ہيں۔‘‘
میشائيل اسکبے، آئن ٹراخٹ فرينکفرٹ
’’بائرن ميونخ چيمپين بنے گی۔‘‘
رالف رانگ نک، 1899 ہوفن ہائم
’’بائرن ميونخ کا کلب چيمپين بننے کا اعزاز حاصل کرے گا ۔‘‘
ميشائيل فرونٹسيک، بورُسيا ميونشن گلاڈ باخ
’’بالکل واضح ہے۔ بائرن ميونخ چيمپين ہوگی۔ اس کے کھلاڑی بہترين ہيں اور وہ پھر يہ بازی جیت ليں گے۔‘‘
سونيمير سولدو، فرسٹ ايف سی کولون
’’بائرن ميونخ۔ کيونکہ اس کی ٹیم سب سے اچھی ہے۔ ‘‘
روبن ڈُٹ، فرائی برگ
’’ہمیشہ کی طرح میونخ ہی فیورٹ ہے۔‘‘
ميرکو سلومکا، ہنوور96
’’ميں بائرن ميونخ ہی کا قائل ہوں۔ اگر انہوں نے اپنی پچھلے سيزن کی روايات کو برقرار رکھا تو کوئی اُن سے آگے نہيں نکل سکتا۔‘‘
ڈيٹرہيکنگ، فرسٹ ايف سی نوریمبرگ
’’بائرن ميونخ چيمپين ہوگی۔ اس ٹيم کی کا معيار بہت ہی اعلی ہے۔‘‘
مارکو کُورس، فرسٹ ايف سی کائزرس لاؤٹرن
’بريمن، شالکے، بائرن ميونخ انہی ميں سے ايک چيمپين ہوگا۔‘‘
ہولگراسٹانسلاوسکی، ايف سی سينٹ پاؤلی
’’بائرن ميونخ کا کلب چيمپين بنے گا، بالکل نماياں طور پر۔‘‘
رپورٹ: شہاب احمد صدیقی
ادارت: عاطف بلوچ