1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بولیویا میں انتخابات، صدر مورالیس کو بھاری اکثریت حاصل

7 دسمبر 2009

لاطینی امریکی ملک بولیویا میں صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر ایوو مورالیس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ صدر ایوو مورالیس نے دوسری مرتبہ انتخاب پر حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔

https://p.dw.com/p/KrgJ
تصویر: AP

غیر حتمی نتائج کے اعلان کے بعد مورالیس نے صدارتی محل کی بالکونی میں آ کر اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کریں گے۔

’’کانگریس میں دو تہائی سے زائد کی اکثریت حاصل کرنے کے بعد یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں بولیویا میں تبدیلی کی رفتار میں اضافہ کروں۔‘‘

ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر مورالیس کو 63 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل قدامت پسند رہنما Manfred Reyes Vilas ک 24 تا 28 فیصد ووٹ ملے۔

مورالیس کی جماعت تحریک برائے سوشل ازم کو سینٹ اور چیمبرز آف ڈیمپٹیز میں تقریبا دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ مورالیس نے رواں برس کے آغاز میں بولیویا میں ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں تبدیلی کی منظوری دی تھی، جس کے تحت کسی شخص کے دوسری مرتبہ صدر بننے پر پابندی عائد تھی۔

خبر رساں ادارے

ادارت عاطف توقیر