بھارت روس جوہری تعاون معاہدے پر دستخط
5 دسمبر 2008جوہری تعاون کے اس معاہدے کے تحت معاہدے کے تحت روس ، بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں چار جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گا اور بھارت کے لیے ایک جوہری پاور پلانٹ بھی تیار کرے گا۔
وزیر اعظم من موہن سنگھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ان معاہدوں کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ دارلحکومت نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور روسی صدر دمتری میدویدف نے مذاکرات کے بعد دو طرفہ جوہری تعاون کے علاوہ خلائی، دفاعی، اقتصادی اور سیرو سیاحت کے شعبوں میں بھی معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی ۔
رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں بھارت فرانس اور امریکہ کے ساتھ ایٹمی شعبے میں تعاون کے معاہدے کر چکا ہے۔
اس سے قبل روس کے صدر دمتری مید ویدیف اور بھارتی وزیرخارجہ پرناب مکھرجی کے درمیان نئی دلی میں ملاقات ہوئی۔ جس میں دو نوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔