بھارت میں روہنگیا کیمپوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب
19 مارچ 2018ملکی اعلیٰ عدالت کی جانب سے یہ احکامات اس درخواست کے ردعمل میں جاری کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کی صورتحال صفائی کے لحاظ سے انتہائی ناقص ہے، جو مکینوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
یہ درخواست کیمپ کے ایک رہائشی ذوالفقار اللہ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کیمپوں میں انسانی صحت کے حوالے سے ناقص صورتحال اب تک بچوں سمیت کئی افراد کی ہلاکت کا باعث بن چکی ہے۔
روہنگیا مہاجرین: بیانات کی بجائے عملی سوچ اپنائیں، بھارت
درخواست کے جواب میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سمیت ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ان کیمپوں کا دورہ کریں اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد ایک مکمل رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔
2012 سے میانمار کے راکھین ریاست میں جاری پرتشد کارروائیوں سے جان بچا کر بھارت میں پناہ لینے والے 40 ہزار سے زائد روہنگیا بھارت کے مختلف علاقوں میں موجود پناہ گزین کیمپوں میں رہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کیمپ ہریانہ، راجھستان اور جموں و کشمیر میں قائم ہیں۔