1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 بھارت کے سب سے طویل ریل- روڈ پل کا افتتاح

25 دسمبر 2018

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے سب سے طویل ریل- روڈ پل کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس پل کے ذریعے مسافر کم وقت میں سفر کر سکیں گے اور بھارت کو دفاعی ساز وسامان کی نقل وحمل میں بھی مدد ملے گی۔

https://p.dw.com/p/3AcaV
Indien Bogibeel Bridge in Assam
تصویر: DW/P. Mani

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں  4.9 کلومیٹر طویل یہ پل جس پر بیک وقت ٹرین کی پٹری اور سڑک موجود ہے، براما پترا دریا کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پل دیبروگڑھ اور دھیماجی ضلعوں کو جوڑتا ہے۔  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پل کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا، ’’یہ صرف ایک پل نہیں ہے بلکہ یہ خطے کے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو بہتر بنائے گا۔ اس پل کے ذریعے آسام اور بھارت کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطے میں بہتری آئی ہے۔‘‘

Indien Bogibeel Bridge in Assam
تصویر: DW/P. Mani

اس پل میں گاڑیوں  کے لیے تین لینز ہیں اور ٹرین کے لیے دو لائنوں کا ٹریک تعمیر کیا گیا ہے۔ چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ مانتا ہے۔ چین نے بھارت کی جانب سے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ کو اس جگہ کا دورہ کرنے اور یہاں ترقیاتی کام کرنے پر احتجاج بھی کیا ہے۔

Indien Bogibeel Bridge in Assam
تصویر: DW/P. Mani

یہ پل 59 ارب بھارتی روپوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پل کے ذریعے لگ بھگ مسافروں کو تین سے چار گھنٹے کم سفر کرنا پڑے گا۔ ایشیا میں یہ سب سے طویل ریل اور روڈ پل ہے۔ یہ پُل 120 سال تک سفر کے لیے محفوظ ہو گا۔ اس پل کی تعمیر کی بنیاد 1997 میں رکھی گئی تھی۔ 16 سال تک اس پر کام نہیں ہو سکا تھا اور مودی حکومت کے قیام کے بعد چار برس قبل اس پل کی تعمیر کے کام کا دوبارہ آغاز ہوا تھا۔

جرمنی اور بھارت کے درمیان 5250 کروڑ روپے تعاون کا معاہدہ

بھارت اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن