1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صوبہ ’سندھ کو پاکستان سے واپس لے لینا چاہیے،‘ آدتیہ ناتھ

9 اکتوبر 2023

بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہیے وہ خطہ سندھ کو پاکستان سے واپس چھین لے۔ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی بات بھی کی تھی۔

https://p.dw.com/p/4XHyB
یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’اگر رام جنم بھومی کو پانچ سو برسوں کے بعد واپس لیا جا سکتا ہے، تو ایسی کوئی وجہ نہیں کہ ہم سندھو (خطہ سندھ) کو واپس نہیں لے سکتےتصویر: MONEY SHARMA/AFP

بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایودھیا میں رام جنم بھومی کو 500 برسوں کے بعد مسلمانوں سے واپس لیا جا سکتا ہے، تو پھر ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ بھارت ’سندھو‘ یعنی پاکستان کے صوبہ سندھ کو واپس نہ لے سکے۔

بھارت میں پچھلے چھ ماہ میں ڈھائی سو سے زائد نفرت انگیز تقاریر، رپورٹ

ریاست اتر پردیش میں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور اس جماعت میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کو سب سے سخت گیر ہندو رہنما مانا جاتا ہے۔

انڈیا یا پھر بھارت، نیا تنازع کیا ہے؟

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ  اتوار کے روز دو روزہ قومی سندھی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے یہ باتیں کیں۔

کیا دہلی میں پاکستانی شہروں سے منسوب دکانیں محفوظ ہیں؟

ان کا کہنا تھا، ’’500 برس بعد ایودھیا میں بھگوان رام کا ایک عظیم الشان مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی وہاں رام کی مورتی دوبارہ نصب کی جائے گی۔ جنوری میں وزیر اعظم مودی کے ذریعے اس مندر کا افتتاح ہو گا۔‘‘

چاند کو 'ہندو راشٹر' قرار دیا جائے، بھارتی ہندو مہا سبھا

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا، ’’اگر رام جنم بھومی کو پانچ سو برسوں کے بعد واپس لیا جا سکتا ہے، تو ایسی کوئی وجہ نہیں کہ ہم سندھو (خطہ سندھ) کو واپس نہیں لے سکتے۔‘‘

بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی فسادات کے اسباب کیا ہیں؟

اس حوالے سے یوگی آدتیہ ناتھ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب انہوں نے یہ تبصرہ کیا تو آڈیٹوریم میں بیٹھے سامعین نے اتنے زور سے تالیاں بجائیں کہ ہال گونج اٹھا۔

ہریانہ میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر کی جارہی ہے؟ بھارتی عدالت

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ’’اسی مقصد کے لیے سندھی برادری کو اپنی موجودہ نسل کو اپنی تاریخ اور وراثت کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے۔ اگر انہیں اپنی تاریخ اور بزرگوں کے بارے میں یہ علم ہو گا کہ ان کی اصل سرزمین کیا تھی، تو انہیں اس کے حاصل کرنے میں بھی کبھی نہ کبھی کامیابی ضرور ملے گی۔‘‘

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد سندھی کمیونٹی کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ایک شخص کی ضد تقسیم ہند کی وجہ بنی۔

یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد سندھی کمیونٹی کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ایک شخص کی ضد تقسیم ہند کی وجہ بنی۔تصویر: IANS

ان کا کہنا تھا، ’’تقسیم کی وجہ سے بھارت کا ایک بڑا علاقہ پاکستان بن گیا۔ سندھی برادری کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاکیونکہ اسے اپنا مادر وطن چھوڑنا پڑا۔ آج بھی ہمیں دہشت گردی کی شکل میں تقسیم کے سانحے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔"

کشمیر کو واپس لینے کی دھمکی 

چند ماہ قبل ہی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے اندرونی مسائل پر توجہ مرکوز کرے اور یہ کہ بھارت کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لیے زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ضرورت پڑی، تو، ’’بھارت سرحد عبور کر کے شدت پسندوں کا تعاقب کر کے انہیں ختم کرتا رہے گا۔‘‘

اس موقع پر راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’میں پاکستان کو واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ اسے بار بار کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’ہمیں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو واپس لینے کے لیے بہت زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ بھارت کے ساتھ اتحاد کا مطالبہ خود وہیں سے شروع ہو گا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

کشمیر کے دیہات میں مسلح ہندو ملیشیا