1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی اداکارہ زینت امان کو بھی ہراساں کیا گیا

30 جنوری 2018

ستّر کے عشرے کی معروف بالی وُڈ اداکارہ زینت امان نے پولیس کو ایک رپورٹ درج کرائی ہے۔ اس رپورٹ میں ممبئی شہر کی ایک کاروباری شخصیت پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھمکی دینے اور پیچھا کر نے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2rmrs
تصویر: Reuters

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شکایت بھارت قانون کی دفعات  104 ڈی اور 509 کے تحت درج کی گئی ہے، جن کے مطابق کسی خاتون کی عزت و وقار کو مجروح کرنا ایک قابل سزا جرم ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Indien Sängerin Zeenat Aman
تصویر: picture alliance/Mary Evans Picture Library

’گل مکئی‘ ملالہ کی زندگی پر مبنی بھارتی فلم

اسرائیل بالی وڈ سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے اس رپورٹ سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا، ’’معروف اداکارہ زینت امان نے ایک کاروباری شخصیت کے خلاف ہراساں کرنے، تعاقب کرنے اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے تاہم مذکورہ شخص فرار ہے۔‘‘

پولیس کے مطابق یہ شکایت پیر کے روز امر کھنہ نامی ایک شخص کے خلاف جوہو تھانے میں درج کرائی گئی اور زینت امان اور امر کھنہ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ جنوبی ممبئی میں جوہو ایک ایسا علاقہ ہے، جہاں زیادہ تر بھارتی فلمی دنیا سے منسلک یا پھر بہت امیر طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔

اداکارہ زینت امان نے اپنی شکایت میں تسلیم کیا ہے کہ وہ امر کھنہ کو پہلے سے جانتی تھیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ان کے روابط تھے تاہم بعض ذاتی وجوہات کے سبب کافی پہلے ہی انہوں نے امر کھنہ سے تمام روابط منقطع کر لیے تھے، جس کے باوجود وہ انہیں پریشان کرنے کی کوششیں کرتے رہے تھے۔

سلمان خان کی جان کو خطرہ، فلم کی شوٹنگ منسوخ

بالی وڈ کی سنٹنٹ کوئن، بے خوف نادیہ

ابتدائی تفتیش  کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے کافی پہلے سے واقف تھے لیکن بعض مسائل پر اختلافات کے سبب زینت امان نے امر کھنہ سے رابطہ پوری طرح منقطع کر لیا تھا اور بات چیت بھی بند کر دی گئی تھی۔ لیکن بظاہر امر کھنہ اس کے باوجود زینت امان کو فون کر کے پریشان کیا کرتے تھے، اسی لیے مجبور ہوکر انہوں نے کھنہ کے خلاف اب شکایت درج کرائی ہے۔ اداکارہ زینت امان نے اپنی شکایت میں کہا ہے، ’’امر کھنہ نے نہ صرف ان کے ساتھ بدتمیزی کہ بلکہ گزشتہ کئی مہینوں سے چھیڑ چھاڑ اور دست درازی بھی کرتے رہے اور جب پانی سر کے اوپر تک آنے لگا تو مجبوراﹰ انہیں پولیس کو شکایت درج کرانا پڑی۔‘‘

Zeenat Aman
تصویر: DW

زینت امان کافی عرصے سے پہلے کی طرح فلمی دنیا میں سرگرم نہیں ہیں اور بہت ہی کم سرخیوں میں رہتی ہیں تاہم حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب ’ایچ ٹی سٹائل ایوارڈز‘ میں وہ موجود تھیں۔ اس سے قبل وہ کرن جوہر کے معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ چند برس قبل اس طرح کی اطلاعات بھی تھیں کہ وہ دوبارہ فلموں میں باقاعدہ  اداکاری شروع کریں گی۔ انہوں نے اداکار مظہر خان سے شادی کی تھی، جن کا طویل علالت کے بعد انیس سو اٹھانوے میں انتقال ہوگیا تھا۔

کیا رجنی کانت سیاست میں بھی غیرمعمولی ثابت ہوں گے؟

’بھنگی‘ کہنا سلمان خان اور شلپا شیٹی کو مہنگا پڑ گیا

ستّر اور اسّی کی دہائیوں میں زینت امان نے فلموں میں اپنے فن کے جو جوہر دکھائے، اس کے سبھی قائل ہیں اور وہ اپنے زمانے کی ہر دلعزیز اداکارہ تھیں۔ انہوں نے ایک ایسے دور میں بالی وُڈ میں نئے اور انوکھے فیشن کو رجحان دیا تھا، جب اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی اور جو ان کی اپنی شخصیت سے ہی منسوب تھا۔ بعد میں دوسری اداکاراؤں نے بھی یہ رجحانات اپنا لیے تھے۔

زینت امان انیس سو ستر کے عشرے میں بہت مقبول اداکارہ رہی ہیں، جنہوں نے ’قربانی‘، ’ہرے رام ہرے کرشنا‘، ’یادوں کی برات‘، ’ستّیم شیوم سندرم‘، ’ہیرا پنّا‘، ’ڈان‘، ’انصاف کا ترازو‘، ’لاوارث‘ اور ایسی کئی دیگر سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

پاکستانی خفیہ ادارے کا منفی تاثر، بھارتی فلم پر پابندی عائد

بالی ووڈ اداکارہ دوران پرواز ہراساں، مقدمہ درج

فلموں میں اداکاری سے پہلے زینت امان نے ’مس انڈیا‘ کے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا تھا، جس میں وہ دوسرے نمبر پر آئی تھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی تھی اور کچھ عرصے بعد انہوں نے ایک دوسرے مقابلہ حسن ’مس ایشیا پیسیفک‘ میں بھی حصہ لیا تھا اور تاج پہن کر بھارت لوٹی تھیں۔ اسی جیت کے بعد ہی ان کا فلمی کیریئر شروع ہوا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اپنے عروج تک پہنچ گیا تھا۔