1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات، عالمی برادری متفق

21 نومبر 2010

عالمی ادارہ صحت WHO کے زیرانتظام یوراگوائے میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اقوام متحدہ کے 172 رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے وفود نے تمباکو نوشی کے استعمال اور فروخت کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/QEWS
تصویر: AP
Jugendliche Mädchen rauchen Zigarette Krebs Krebsrisiko Zigarettenkonsum Anti-Raucher-Kampagne
مختلف ذائقوں کی مدد سے نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کی طرف راغب کیا جاتا ہےتصویر: AP

عالمی ادارے کے زیراہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے مدعو کئے گئے اعلیٰ وفود نے اپنے اپنے ملکوں میں تمباکو سے متعلقہ اشیاء کی فروخت کی حوصلہ شکنی کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق ظاہر کیا۔ ان وفود نے تمباکو کے حوالے سے عالمی ادارے کے فریم ورک کنوینشن پر دسختط کئے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اس کانفرنس Thamsanqa Dennis Mseleku نے اس کانفرنس کی صدارت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں تمباکو مصنوعات کی حوصلہ شکنی ایک انتہائی اہم قدم ہوگا، جس کے بالواسطہ عالمی معیشت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ کانفرنس اس سلسلےکی چوتھی عالمی میٹنگ تھی۔ تمباکو کی صنعت کی لابینگ کے باوجود اس ملاقات میں عالمی سطح پر تمباکومصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کے حوالے سےسخت گائیڈلائنز طے کی گئیں۔ ان ضوابط کی حمایت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ تمباکو کی صنعت نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کی ترغیب دینے کے لئے اپنی مصنوعات میں طرح طرح کے مصنوعی ذائقے استعمال کرتی ہے۔

Frankreich Rauchen verboten Schild
دنیا بھر کے ممالک نے اس حوالے سے قانون سازی کا بھی وعدہ کیا ہےتصویر: AP

اس کانفرنس کی انتظامیہ میں شامل اعلیٰ عہدیدار Antoon Opperhuizen کے مطابق : ’’سگریٹ میں سینکڑوں مختلف کیمیائی مادے اور اجزاء استعمال کئے جاتے ہیں۔ ان کے استعمال کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنی طرف راغب کرنا ہوتا ہے، جن میں خصوصی طور پر نوجوان شامل ہیں۔‘‘

اس کانفرنس میں شامل وفود نے ملاقات میں طے پانے والے ضوابط کو ملکی صحت عامہ کے نظام میں فوری طور پر نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس میں عوام الناس میں تمباکو نوشی کے خلاف آگہی کی موثر مہم پر بھی اتفاق ظاہر کیا گیا۔

کینیڈاکی کینسر سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینئیر تجزیہ کار کے مطابق اس ملاقات میں ضوابط اس طرح سے طے کئے گئے ہیں کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے اپنے قوانین میں اس کے مطابق ترامیم لائیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ تندرست بنایا جا سکے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں