1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلہ، درجنوں افراد ہلاک

25 مارچ 2011

میانمار کے شمال مشرقی علاقے اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 75 افراد ہلاک جبکہ درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/10h9W
تصویر: AP

میانمار کے سرکاری حکام نے زلزلے کے مرکز کے قریبی شہر تارلے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس علاقے میں 35 عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 تھی اور اس کا مرکز تھائی لینڈ کے شہر چیانگ رائی سے 89 کلومیٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کے مرکز سے 800 کلومیٹر جنوب میں واقع دارالحکومت بنکاک میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔

Thailand Erdbeben Birma Myanmar
زلزلے کے بعد تھائی لینڈ کے شہر چیانگ رائی کے ایک ہسپتال سے مریضوں کو باہر لایا جا رہا ہےتصویر: dapd

سمندری طوفانوں سے خبردار کرنے والے بحرالکاہل کے مرکز کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کامرکز زمین کی بہت گہرائی میں تھا اورسمندر سے اتنا دور تھا کہ اس سے بحر ہند میں کسی سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور اسکولوں سمیت ہسپتالوں کو خالی کر ا لیا گیا تھا۔ یہ زلزلہ جاپان کے زلزلے سے دو ہفتے بعد آیا ہے۔ جاپان میں لاپتہ اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہزار بتائی جا رہی ہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 22 فروری منگل کو 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس سے کم از کم 200 افراد ہلاک اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئی تھیں۔ اس زلزلے کے بعد کرائسٹ چرچ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔ گزشتہ چھ ماہ میں کرائسٹ چرچ میں آنے والا یہ دوسرا بڑا زلزلہ تھا۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں