ڈنمارک کے ایک چھوٹے سے جزیرے سامسوئے کے مقامی باشندے تیل اور قدرتی گیس پر اپنا انحصار بالکل ختم کر دینا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی اس خواہش پر عمل درآمد کے لیے ایسے جدت پسندانہ طریقے استعمال کرتے ہیں کہ دنیا بھر سے بہت سے وفود مشاہدے کے لیے اس جزیرے کے دورے کرتے ہیں۔