1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان اور چین امدادی منصوبوں کا حجم بڑھانے پر تیار

13 مارچ 2009

جاپان اور چین نے مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی امدادی منصوبوں کا حجم بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یوں یہ دونوں ملک اس مقصد کے لئے مجموعی ملکی پیداوار کا دو فیصد صرف کرنے پر امریکہ سے متفق ہیں۔

https://p.dw.com/p/HBUc
تصویر: AP

تاہم یورپی ملک اس امریکی حکمت عملی کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ جمعرات کو فرانس اور جرمنی نے کہا تھا کہ اقتصادی بحران سے نکلنے کے لئے مالیاتی مارکیٹوں کے لئے ضوابط کو مزید سخت بنانا ہوگا۔ عالمی مالیاتی بحران پر غور کے لئے جی ٹوئنٹی گروپ کے ممالک کا اجلاس آئندہ ماہ لندن میں ہو رہا ہے۔

Deutschland Finanzkrise Börse in Frankfurt Börsenmakler und Kurve
تصویر: AP

دوسری جانب جرمن اقتصادی ماہرین نے سال رواں کے لئے جرمن معیشت کی کارکردگی سے متعلق اپنے اب تک کے اندازوں پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔ ہیمبرگ میں عالمی معیشت سے متعلق تحقیقی ادارے کے مطابق اس سال جرمنی کی برآمدات میں مسلسل کمی کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوار کے حجم میں 3.8 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئے گی۔

گذشتہ دسمبر میں جرمن معیشت کی سال 2009 کے دوران کارکردگی میں 2.7 فیصد کی کمی کی پیش گوئی کرنے والے شمالی شہر Kiel کےادارہ برائے عالمی معیشت نے بھی اب جرمن معیشت کے حجم میں 3.7 فیصد کی کمی کی پیش گوئی کردی ہے۔