کولمبیا میں جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے ’خونی ہتھیار‘
22 جون 2020جرمنی کے خصوصی اسٹیٹس کے حامل صوبے شلیزوگ ہولشٹائن کے شہر ایکرن فورڈے میں قائم جرمنی کی مشہور اسلحہ ساز کمپنی زیگ زاؤر نے فیکٹری عارضی طور پر بند کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اس صوبے کے دارالحکومت کیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے اس فیکٹری کے مالک کے کاروباری اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔ اس اقدام کا پس منظر اس کمپنی کا کولمبیا کے ساتھ اسلحہ کا ایک غیر قانونی سودا تھا۔ اسلحہ تیار کرنے والی جرمن کمپنی زیگ زاؤر کے مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘ نے میڈیا کو اس بارے میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ منگل کے روز کیل پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے 7.4 ملین سے زیادہ جائیداد ضبط کرنے اور ان کے یورو کاروباری اکاؤنٹس منجمد کرنے کے علاوہ ان کی فیکٹری کی مشینوں کو بھی منجمد کر دیا تھا اور ساتھ ہی تمام تیار شدہ ہتھیاروں کو ناقابل فروخت بنانے کے لیے اس پر مہریں ثبت کر دیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘ کے بقول،"ہم اب کوئی آرڈر نہیں لے سکتے ہیں۔"
اصل وجوہات
شہر کیل کے سرکاری وکیل کے دفتر کی طرف سے اس اسلحہ ساز کمپنی کے اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ رواں سال کے آخر تک اس فیکٹری کی پیداوار بند کرنے کے منصوبے کے تناظر میں احتیاطی طور پر یا حفظ ما تقدم کے طور پر کیا گیا ہے۔ 2019 ء میں زیگ زاؤر کے تین مینیجرز کو کیل کی ضلعی عدالت نے کولمبیا کو غیر قانونی پیرول پر اسلحہ فراہم کرنے کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ کیل پراسیکیوٹر کے مطابق یہ فیصلہ قانونی پابندی کے تحت کیا گیا تھا۔
فیڈرل کورٹ آف جسٹس میں ابھی یہ کیس نظرثانی کے لیے زیر التوا ہے۔
ملین یورو، جو علاقائی عدالت کے رائے میں کولمبیا کو غیر قانونی اسلحہ ڈیل سے حاصل ہوئی تھی اس میں سے 7.4 ملین یورو منافع کا اندازہ صرف ایکرن فورڈے کی فیکٹری کو ہوا تھا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘ کا کہنا ہے کہ 2019 ء میں کئی ملین یورو کی ضبطی کا فیصلہ قانونی طور پر بہت مستحکم اور حتمی نہیں تھا اور وہ اس بارے میں اپنے طور پر چھان بین کروا رہے ہیں۔
متعدد شیئر ہولڈرز
زیگ زاؤر کی دو شاخیں یا اس کی سسٹر کمپنیاں بیرون ملک قائم ہیں۔ ایک امریکی ریاست نیو ہیمپشائیر میں اور دوسری سوئٹزرلینڈ کے شہر نوئے ہاؤزن میں ۔ زیگ زاؤر جرمنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘ کے بقول امریکی زیگ زاؤر کی امریکی برانچ میں ہر سال میں ایک ملین ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ زیگ زاؤر جرمنی جو کہ شہر ایکرن فورڈے میں قائم ہے ، اس کی پیداوار رواں سال کے آخر تک ختم کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا،''ہم جرمنی میں زیگ زاؤر پستولیں تیار نہیں کریں گے۔‘‘
ک م / ا ا / (اے ایف پی، ڈی پی اے)