جرمن الپائن روڈ، سیاحوں کے لیے آج بھی پُرکشش
سب سے قدیم سیاحتی راستہ 1927ء میں دریافت ہوا تھا۔ کاروں کے ابتدائی دنوں میں یہ پہاڑی راستے اور الپائن درے سنسنی خیز ہونے کے ساتھ ساتھ ایڈوینچر سے بھرپور تھے۔ یہاں کے دلچسپ مناظر کی کشش آج بھی کم نہیں ہوئی۔
یہ سیاحتی راستہ اور اس کی تاریخ
سیاحت کے لیے راستے کھولنے والوں کا ابتدائی مقصد عام لوگوں کی کاروں کے ذریعے قابل دید نظاروں تک رسائی ممکن بنانا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد تعمیر نو کے دور میں کاریں سب کے لیے قابل خرید ہوتی گئیں۔ 1950 کی دہائی کے بعد جرمن الپائن روڈ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا گیا۔
جرمنی کی سب سے بڑی جھیل
الپائن روڈ تقریباً چار سو پچاس کلومیٹر طویل ہے اور اس روڈ پر دونوں اطراف میں سفر کیا جا سکتا ہے۔ جرمنی میں عموماً اس سفر کا آغاز لنڈاؤ شہر کی جھیل کونسٹانس سے ہوتا ہے، جو اس ملک کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ لِنڈاؤ ایک تاریخی شہر ہے، جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
وادی اِلرٹال کے خوبصورت مناظر
جرمنی میں الپائن روڈ کے مرکزی مقامات یقیناً الپائن پینوراماز ہیں۔ الگاؤ کے علاقے میں سیاحوں کا گزر وادی الرٹال سے ہوتا ہے۔ یہ وادی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور یہاں کا علاقہ اوبرزڈورف موسم سرما کے کھیلوں کے لیے مشہور ہے۔
شریکزے جھیل
اس جھیل تک پہنچنے کے لیے کار کی بجائے پیدل سفر بہترین آئیڈیا ہو گا۔ ہائیکنگ کا یہ پہاڑی راستہ وادی ہنٹرشٹائنر سے ہو کر گزرتا ہے اور آپ شریکزے جھیل تک پہنچتے ہیں۔ 1813 میٹر کی بلندی پر ہائیکنگ طبیعت کو تروتازہ کر دیتی ہے۔
نوئے شوان شٹائن قلعہ
جرمن صوے باویریا میں انتہائی مشہور نوئے شوان شٹائن قلعہ دیکھ کر کسی بھی انسان کا تخیل پرواز کرنے لگتا ہے۔ آپ کار کے ذریعے یہاں تک براہ راست نہیں پہنچ سکتے۔ یا تو آپ پیدل یا پھر گھوڑوں پر سفر کرتے ہوئے یہاں تک پہنچ سکتے ہیں۔
ٹیگرن زے جھیل
باویریا کے بہت سے علاقے وہاں کے کلیساؤں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور ٹیگرن زے بھی وہاں کے سینٹ لارنس کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ یہ تاریخی دیہات روٹاخ ایگرن کی علامت بھی ہے۔ اس جھیل پر ایک بریوری بھی موجود ہے، جہاں بہت سی مشہور شخصیات کے اپنے گھر بھی ہیں۔
واٹسمان پہاڑ
الپائن روڈ کے آخر میں واٹسمان نامی پہاڑ ہے۔ اس کی بلندی دو ہزار سات سو تیرہ میٹر ہے اور یہ جرمنی کا تیسرا سب سے بلند پہاڑ بھی ہے۔
کوئنش زے جھیل
الپائن روڈ پر سفر جھیل سے شروع ہوتا ہے اور جھیل پر ہی ختم ہوتا ہے۔ واٹسمان پہاڑ کے دامن میں واقع کوئنش زے جھیل کا شمار جرمنی کی ان جھیلوں میں ہوتا ہے، جہاں کا پانی سب سے زیادہ صاف و شفاف اور تروتازہ ہوتا ہے۔