1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن شہریت حاصل کرنے والے برطانوی باشندوں کی تعداد چار گنا

مقبول ملک اے پی
13 جون 2017

برطانوی عوام کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے بعد جرمن شہریت ‌حاصل کرنے والے برطانوی باشندوں کی تعداد چار گنا ہو گئی ہے۔ برطانیہ بریگزٹ کا فیصلہ تو کر چکا ہے لیکن اس پر مکمل عمل درآمد میں ابھی چند برس لگیں گے۔

https://p.dw.com/p/2ecF5
تصویر: imago/AFLO/blickwinkel

جرمن دارالحکومت برلن سے منگل تیرہ جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق جرمن حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس جتنے غیر ملکیوں نے جرمن شہریت حاصل کی، ان میں برطانوی باشندوں کا تناسب مقابلتاﹰ کم رہا۔ لیکن ماضی کے مقابلے میں 2016ء میں جرمن شہریت اختیار کر لینے والے برطانوی باشندوں کی تعداد بڑھ کر 360 فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی۔

Symbolbild EU Großbritanien Flaggen
تصویر: Getty Images/AFP/O. Scarff

جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات نے بتایا کہ گزشتہ برس جون میں برطانیہ میں بریگزٹ نامی ریفرنڈم میں برطانوی ووٹروں نے اپنے ملک کے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں جو فیصلہ کیا تھا، اس کے بعد اسی سال جرمنی میں مجموعی طور پر 2,865 برطانوی شہریوں نے مقامی شہریت حاصل کر لی۔

یہ تعداد 2015ء میں جرمن شہری بن جانے والے برطانوی شہریوں کی سالانہ تعداد کے مقابلے میں ساڑھے تین گنا سے بھی زیادہ تھی اور اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں برطانوی شہریوں نے ایک سال کے اندر اندر جرمن شہریت اختیار کر لی ہو۔

سفاردی یہودی پانچ صدیوں بعد برطانیہ چھوڑنے لگے، وجہ حیران کن

سوئٹزرلینڈ میں غیر ملکیوں کے لیے شہریت کے حصول میں نرمی

دوہری شہریت یا برقعے سے خوف کیوں؟

جرمنی میں دہشت گردوں کی دوہری شہریت کی منسوخی کی تجویز

وفاقی دفتر شماریات کے مطابق مجموعی طور پر 2016ء میں قریب ایک لاکھ دس ہزار چار سو غیر ملکیوں نے جرمن شہریت حاصل کی۔ یہ مجموعی سالانہ تعداد اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ تھی۔

بنیادی جرمن قانون: ملکی شہریت

پچھلے برس کسی ایک قومیت کے حامل اور سب سے زیادہ تعداد میں جرمن شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کا تعلق ترکی سے تھا۔ ان کی تعداد 16,290 رہی، جو 2015ء کے مقابلے میں 17.3 فیصد کم تھی۔ دوسرے نمبر پرپولینڈ کے شہری رہے، جن میں سے 6,632 نے پچھلے سال جرمن شہریت حاصل کی۔

جرمنی میں مروجہ قوانین کے مطابق آٹھ سال تک ملک میں قانونی قیام کرنے والا کوئی بھی غیر ملکی جرمن شہریت کی درخواست دے سکتا ہے جبکہ یورپی یونین کے رکن دیگر ملکوں اور سوئٹزرلینڈ کے شہری جرمن شہریت کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی وطن کی شہریت بھی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

اگر کوئی غیر ملکی یورپی یونین سے باہر کے کسی ملک کا شہری ہو، تو اصولی طور پر جرمن شہریت کے حصول کے لیے اسے اپنے آبائی ملک کی شہریت ترک کرنا پڑتی ہے کیونکہ جرمنی میں بنیادی طور پر دوہری شہریت کی اجازت نہیں ہے۔