1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

جرمن فضائی کمپنی مزید ہڑتالوں سے بچ گئی

5 اگست 2022

لفتھانزا کے ملازمین کی نمائندہ مزدور یونین ویردی اور اس جرمن فضائی کمپنی کی مینجمنٹ تنخواہوں میں اضافے کی ڈٰیل پر متفق ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4FAV5
BdT Verdi-Warnstreik bei Lufthansa – Frankfurt/Main
تصویر: Frank Rumpenhorst//dpa/picture alliance

حالیہ دنوں میں جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹوں اور دیگر اسٹاف کی طرف سے کی جانے والی ہڑتالوں کی وجہ سے تقریبا  ایک ہزار پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئی تھیں جبکہ ہزاروں مسافر اس سے متاثر بھی ہوئے تھے۔

یہ ڈیل اگرچہ لفتھانزا کے گراؤنڈ اسٹاف اور مینجمنٹ کے مابین ہوئی ہے تاہم امید ہو چلی ہے کہ اس جرمن ہوائی کمپنی کے پائلٹوں کی طرف سے کیے جانے والے تنخواہوں میں اضافے پر بھی مثبت پیش رفت ہو سکے گی۔

لفتھانزا کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے تھے۔  اگر اطراف کے مابین یہ ڈیل نہ پاتی تو اندیشہ تھا کہ مزید ہڑتالوں کی وجہ سے اس جرمن فضائی کمپنی کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔

جمعرات کی رات کو مزدو یونین اور لفتھانزا کی مینجمنٹ نے تصدیق کی کہ ایک ڈیل کے تحت تقریبا بیس ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ یوں لفتھانزا اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں ڈھائی فیصد کا ایکسٹرا اضافہ بھی کرے گی جبکہ یہ نیا منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

لفتھانزا کے تکنیکی مرکز میں کیسے کام کیا جاتا ہے ؟

ویردی نے بتایا ہے کہ کچھ ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا تیرہ تا اٹھارہ فیصد کے لگ بھگ اضافہ ہو گا۔ لفتھانزا نے مزید کہا کہ انتہائی کم تنخواہیں پانے والے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں کم ازکم انیس فیصد اضافہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

ویردی کی چیف مذاکرات کار کرسٹینا بہلے نے اس ڈیل کو ایک اہم پیشرفت قرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے ملک میں افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح کا خیال بھی رکھا گیا تاکہ لفتھانزا کے ملازمین کی اقتصادی اور سماجی صورتحال پر زیادہ فرق نہ پڑے۔

لفتھانزا کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر میشائل نیگیمان نے بھی اس تصفیے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب پائلٹوں کے ساتھ بھی کوئی مناسب ڈیل طے ہو سکے گی۔ لفتھانزا اور اس ایئر لائنز کے پائلٹوں کے مابین بھی مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لازمی تھا کہ کم یا مڈل انکم گروپ کی مشکلات کو دور کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے ہڑتالوں کی وجہ سے لفتھانزا کو 35 ملین یورو کا مالی نقصان ہوا۔ ویردی نے دھمکی دی تھی کہ اگر گراؤنڈ اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو مزید ہڑتالیں کی جائیں گی۔ قبل ازیں جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا نے اعلان کیا تھا کہ اس برس کی دوسری سہ ماہی میں اس کے منافع میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا وبا کے خاتمے کے بعد اس برس اس ایئر لائن کا منافع پانچ سو ملین سے تجاوز کر سکتا ہے۔

ع ب/ رب (خبر رساں ادارے)