جرمن فٹ بال ٹیم : ایک تعارف
جرمن ٹیم کے کوچ یوآخم لوو
پچاس سالہ لوو جرمن فٹ بال ٹیم کے مقبول ترین کوچ سمجھے جاتے ہیں۔ لوو سن 2006ء سے جرمن ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان فلپ لہم
میشاعیل بالاک کے زخمی اور پھر عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد لہم کو عالمی کپ کے لئے کپتانی کے فرائض سونبے گئے ہیں۔ ان کی شرٹ کا نمبر سولہ ہے اور وہ پینسٹھ میچوں میں جرمنی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ میونخ کلب کے لہم ٹیم کے دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
جرمن ٹیم کے نائب کپتان، باستیان شوائن شٹائیگر
شرٹ کا نمبر سات، پوزیشن مڈ فیلڈر ۔ میونخ کلب کے روح رواں سمجھے جانے والے اس کھلاڑی نے چوہتر بین الاقوامی میچوں میں اکیس گول اسکور کئے ہیں۔
جرمن ٹیم کے گول کیپر چوبیس سالہ مانوئیل نویر
شرٹ نمبر ایک، شالکے کلب کی نمائندگی کرتے ہیں اور پانچ بین الاقوامی میچوں میں جرمنی قومی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
فارورڈ کھلاڑی، ماریو گومیز
شرٹ کا نمبرتیئس، میونخ کی طرف سے کھیلتے ہیں اور چونتیس بین الاقوامی میچوں میں بارہ گول کر چکے ہیں۔
جرمن ٹیم کے ریزرو گول کیپر ٹم ویزے
شرٹ نمبر بارہ، ویردر بریمن کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں اور جرمن قومی فٹ بال ٹیم کی طرف سے دو میچوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
فارورڈ کھلاڑی کاکاؤ
شرٹ کا نمبر انیس،شٹٹ گارٹ کی طرف سے کھیلتے ہیں اور آٹھ بین الاقوامی میچوں میں تین گول کر چکے ہیں۔
فارورڈ کھلاڑی میروسلاف کلوزے
شرٹ کا نمبر گیارہ، میونخ کلب کی جان اور جرمن ٹیم کی شان۔ کلوزے نے چھیانوے بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی ہے اور انفرادی طور پراڑتالیس گول اسکورکئے ہیں۔
فارورڈ کھلاڑی لوکاس پوڈولسکی
شرٹ کا نمبر دس، کلب ہے کولون جبکہ جرمنی کی طرف سے تہتر میچوں میں اڑتیس گول کر چکے ہیں۔
فارورڈ کھلاڑی، اسٹیفن کیسلنگ
شرٹ کا نمبرنو، کلب ہے لیورکوزن اور جرمن قومی فٹ بال ٹیم کی طرف سے چار میچ کھیل چکے ہیں۔
مڈ فیلڈر، مارکو مارن
شرٹ کا نمبر اکیس، بریمن کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں اور جرمن قومی فٹ بال ٹیم کی طرف سےنو میچ کھیلتے ہوئے ابھی تک ایک گول اسکور کر چکے ہیں۔
مڈ فیلڈر، ٹونی کروس
شرٹ کا نمبر اٹھارہ، کلب کا نام لیورکوزن اور چار بین الاقوامی میچوں میں شرکت کر چکے ہیں۔
مڈ فیلڈر، پیوت تروخوکوفسکی
شرٹ کا نمبر پندرہ، کلب ہیمبرگ اور اکتیس بین الاقوامی میچوں میں دو گول اسکور کر چکے ہیں۔
مڈ فیلڈر نواجوان کھلاڑی محسوت اوزل
شرٹ کا نمبرآٹھ ، بریمن کلب کی طرف سےکھیلتے ہیں اور دس بین الاقوامی میچوں میں ایک گول اسکور کر چکے ہیں۔
مڈ فیلڈر، سیمی خدیرا
شرٹ کا نمبر چھ، شٹ گارٹ کلب کے اہم کھلاڑی، پانچ میچوں میں جرمن قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
مڈ فیلڈر، مارسیل یانزن
شرٹ کا نمبر دو، موجودہ کلب ہیمبرگ اور اکتیس میچوں میں جرمن قومی ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔
دفاعی کھلاڑی ژیروم بوآٹنگ
شرٹ کا نمبر بیس، کلب ہیمبرگ اور پانچ بین الاقوامی میچوں میں شرکت کر چکے ہیں۔
دفاعی کھلاڑی پیئر میرٹیساکر
شرٹ نمبر سترہ، بریمن کلب کی نمائندگی کرتے ہیں اور باسٹھ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
دفاعی کھلاڑی ہولگر باڈشٹُوبر
شرٹ نمبر چودہ، کلب میونخ اور عالمی کپ دو ہزار گیارہ کے دوران اپنے پہلے بین الاقوامی میچ میں حصہ لینے کے لئے پر امید ہیں۔
دفاعی کھلاڑی سیردار تاچی
شرٹ نمبر پانچ، کلب شٹٹ گارٹ اور بارہ میچوں میں جرمن ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
دفاعی کھلاڑی ڈینس آؤگو
شرٹ نمبر چار، کلب ہیمبرگ اور دو میچوں میں جرمنی کی نمائندگی کر چکے ہیں
جرمن ٹیم کے دفاعی کھلاڑی آرنے فریڈریش
شرٹ نمبر تین، کلب ہیرتھا برلن اور بہتر میچوں میں جرمنی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ریزور گول کیپر یورگ بُٹ طبی امداد لیتے ہوئے
شرٹ نمبر بائیس، میونخ کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں اور تین بین الاقوامی میچوں میں شرکت کر چکے ہیں۔