1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمن پارلیمان کی ستر سال مکمل کرنے پر ڈی ڈبلیو کو مبارک باد

11 مئی 2023

چانسلر اولاف شولس کا کہنا تھا کہ ڈوئچے ویلے کے ستر سال جمہوریت کے فروغ کے لیے اس کے کردار کے ستر سال بھی ہیں۔ ڈی ڈبلیو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطرات کے باوجود اس ادارے سے وابستہ صحافی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4RCJ2
Festakt 70 Jahre Deutsche Welle Gruppenfoto
تصویر: Ronka Oberhammer/DW

جرمن پارلیمنٹ یا بنڈس ٹاگ میں بدھ کے روز ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کے ستر سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں وفاقی جرمن کمشنر برائے ثقافت اور میڈیا کلاؤڈیا روتھ اور متعدد مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جرمن چانسلر اولاف شولس نے ایک اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈی ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا۔

Festakt 70 Jahre Deutsche Welle
ڈی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبرگ تصویر: Ronka Oberhammer/DW

چانسلر نے کہا، '' ہم آج ڈوئچے ویلے کے ستر سال منانے کے ساتھ ساتھ  آپ کے براڈکاسٹر کی طرف سے جمہوریت کے لیے شاندار کردار ادا کرنے کے ستر سال بھی منا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''اس لیے کہ کسی کو یقین نہ ہو کہ وہ الفاظ کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور اس طرح حقیقت کو کنٹرول کر سکتے ہیں، ہمیں آزاد میڈیا کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسے صحافیوں کی ضرورت ہے جو پوری دنیا میں الفاظ کی آزادی کے لیے مل کر کام کریں۔ بالکل اسی طرح جیسے ڈوئچے ویلے 70 سالوں سے کر رہا ہے۔‘‘

آزادی صحافت کے لیے 'ناگزیر‘

جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے طور پر ڈی ڈبلیو بتیس زبانوں میں دنیا بھر کے سامعین کے لیے غیر جانبدارانہ خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے۔ کلاؤڈیا روتھ کا کہنا تھا، ''ڈی ڈبلیو کا مطلب آزادی اظہار ہے۔‘‘ انہوں نے ایسے موضوعات پر بحث مباحثہ کرنے میں ڈی ڈبلیو کی کوششوں کی تعریف کی جو دیگر براڈکاسٹروں کے لیے  ممنوع سمجھے جاتے ہیں۔

روتھ نے مزید کہا،''آزادی اظہار، آزادی صحافت اور معلومات کی آزادی کو بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، ڈوئچے ویلے ناگزیر ہے۔‘‘ ڈی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبرگ نے تقریب سے خطاب کیا اور آزاد میڈیا کے لیے ڈی ڈبلیو کی وابستگی اور اس کام کی ضرورت کی تصدیق کی۔

انہون نےکہا، ''اپنے کام کے ذریعے ہم ستر سالوں سے مطلق العنان حکمرانوں کو روک رہے ہیں، جو وقتاً فوقتاً پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے ملازمین اور اکثر ان کے اہل خانہ کو بہت سی جگہوں پر دھمکیاں اور خطرہ لاحق ہے۔‘‘

Die Deutsche Welle wird 70
تیس سے زائد زبانوں کے ساتھ ڈی ڈبلیو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک بڑی پہچان رکھتا ہے

ڈی ڈبلیو کا ڈیجیٹل مستقبل

 ڈی ڈبلیوکا آغاز تین مئی 1953ء کو سرد جنگ کے دوران ہوا تھا۔ یہ ابتدائی طور پر ایک ریڈیو براڈکاسٹر تھا، بعد میں اس نے اپنی میڈیا پیشکشوں کو ٹیلی ویژن اور اس کے بعد آن لائن تک پھیلا دیا۔

آج یہ جرمن براڈکاسٹر نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، انسٹاگرام، اور ٹِک ٹاک میں رچ بس کر آگے دیکھ رہا ہے۔ یوکرین میں روس کی جنگ جیسے عالمی بحرانوں کے درمیان، غیر جانبدارانہ خبریں اور مواد فراہم کرنے کا ڈی ڈبلیو کا مشن اس سے زیادہ اہم کبھی نہیں رہا۔

ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار کا ایوارڈ السلواڈور کے صحافی کے نام

ایران اور بیلاروس جیسے ممالک میں آزاد معلومات کے خلاف کریک ڈاؤن نے بھی آزادی صحافت کو فروغ دینے میں ڈی ڈبلیو کے کام کو مزید اہمیت دی ہے۔ ڈی ڈبلیو نے سینسر شپ کو روکنے والے ٹولز جیسے Psiphon کو فروغ دیا ہے تاکہ پریس پر پابندی والے ممالک کے صارفین کو اس کے مواد تک رسائی حاصل ہو سکے۔

ڈی ڈبلیو کے ٹارگٹ گروپس میں نوجوان، رائے عامہ کے رہنما، عوامی مباحثے میں سرگرمی سے حصہ لینے والے اور وہ لوگ شامل ہیں ،جو یہ جاننے اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ  دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔

 ڈی ڈبلیو کا ہدف 2025 تک  اپنے سامعین کے لیے ڈیجیٹل معلومات کا ایک لازمی ذریعہ بننا ہے، جس میں آن ڈیمانڈ مواد موجود ہے جو مکالمے کو فروغ دیتا ہے۔

 جینیفر کیمینو گونزالیز، ویزلی ڈاکری (ش ر ⁄ ع ت )