جرمن چانسلر کے رنگ برنگے مداح
24 ستمبر 2021اشتہار
انگیلا میرکل نے جرمنی کے شمال مغربی شہر روسٹاک میں پرندوں کے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آسٹریلین طوطے جرمن چانسلر کے ہاتھ پر بیٹھ گئے۔
پرندے جرمن چانسلر کے گرد گھومتے رہے ۔ انہوں نے خشک پھولوں، پھلوں اور دلیے سے بنی خوراک بھی کھائی۔
میرکل جو گزشتہ سولہ سال سے جرمن چانسلر ہیں اپنے حلقے میں الوداعی دورہ کر رہی تھیں۔ پرندوں نے ان کا خوب گرم جوشی سے استقبال کیا۔ میرکل بہت بڑے حجم میں پرندوں کے قریب آنے سے اتنا خوش دکھائی نہ دیں۔ لیکن میرکل کا کہنا تھا، ''نہیں نہیں میں پیراکیٹس سے خوش ہوں۔''
میرکل نے اس موقع پر اپنی آبائی ریاست میکلن برگ پومیرانینا میں اپنے جانشنین امیدوار تئیس سالہ جورج گیوتھنر کو تصاویر کھنچوانے کا موقع دیا۔
جرمن چانسلر اتوار کو انتخابات کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ رہی ہیں۔ جرمن عوام نئے چانسلر کو منتخب کریں گے۔