جرمنی: اہرام کی سرزمین؟
جرمنی کے بارے میں خیال آتے ہی اہرام ہرگز وہ پہلی چیز نہیں جو ذہن میں آئی ہو، لیکن یہ پھر بھی ان سے بھرا ہوا ہے۔ آئیے اس بارے میں ڈی ڈبلیو کی منتخب تصاویر دیکھیے۔
بازار میں اہرام
اگرچہ یہ مصر میں چیوپس اہرام کی طرح قدیم نہیں ہے لیکن یہ بھی تقریباً 200 سال پرانا اہرام ہے۔ یہ کارلزروئے کے بازار کے وسط میں ایستادہ ہے اور یہ شہر کے بانی کارل ولہیم وان باڈن ڈرلاچ کا مقبرہ ہے۔ یہ 1823ء سے 1825ءکے درمیان تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی اونچائی تقریباً سات میٹر ہے۔ یہ کارلزروئے کی اہم نشانی ہے اور مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کے لیے میل جول کا ایک اہم مقام بھی ہے۔
خالی مقبرہ
مٹی سے بنا یہ اہرام کاٹبس شہر کے قریب ایک پارک میں واقع ہے۔ انیسویں صدی کے وسط میں سنکی پرنس پیکلر نے اس لینڈ سکیپ گارڈن پارک ڈیزائن کیا اور اس اہرام کو اپنی ساتھی اور سابقہ بیوی کے لیے تدفین کی جگہ بنانے کا ارادہ کیا۔ تاہم آخر میں یہ جوڑا جھیل کے وسط میں بنے ایک دوسرے اہرام میں دفن کیا گیا۔
شیشے کا اہرام
جرمنی کے جنوبی شہر اولم میں شیشے کے اس اہرام میں ایک پبلک لائبریری قائم ہے۔ اس 35 میٹر بلند اہرام میں میں نو منزلیں، دو لفٹیں اور ایک سیڑھی بھی ہے۔ یہ 2004 ء میں کھولا گیا تھا اور اس کی پانچویں منزل پر ایک کیفے ہے، جس میں بیٹھ کر شہر کا بہترین نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ شاید بادشاہ توتن خامن کو بھی یہ جدید اہرام پسند آیا تھا۔
’دو سے مل کر بنا ایک‘
ہیمبرگ کے لوکی شمٹ بوٹانیکل گارڈن میں واقع دو عمارتیں ایک اہرام کی دو حصوں میں تقسیم نظر آتی ہیں۔ 2004 ء میں بنائے گئے یہ شاندار ڈھانچے بلاشبہ اس پارک کی ایک خصوصیت ہیں۔ یہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے دیا گیا ایک تحفہ تھا، جو انتہائی موزوں طور پر ایک صحرائی باغ میں کھڑا ہے۔ ان کے اندر ایک چھوٹی سی نمائش کا مقام ہے، جہاں ہر کوئی صحرائی باغات کے بارے میں جان سکتا ہے۔
نامکمل اہرام ؟
ایسا لگتا ہے کہ یہ کام جاری ہے، لیکن یہ ڈھانچا ایک مکمل ٹیٹراہیڈرون یعنی ایک سہہ رخی اہرام ہے۔ یہ جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فالیا میں بوٹروپ کے مقام پر واقع ہے۔ 60 میٹربلندی والا یہ ڈھانچا اردگرد کا نظارہ لینے کے کام بھی آتا ہے۔ زائرین 18 میٹر کی اونچائی پر قائم کیے گئے پہلے ویونگ پلیٹ فارم تک پہنچنے کے لیے ایک سسپنشن پل عبور کرتے ہیں۔
اہرام کی برادری
یہ ساؤرلینڈ کے اہرام ہیں۔ لینی شٹٹ شہر میں واقع اہرام کا جوڑا سات عمارتوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے تین کا استعمال ایک بائیومیڈیکل کمپنی کرتی ہے جبکہ باقی چار کا تعلق گیلیلیو پارک سے ہے۔ یہ ایک ’’نالج اینڈ پزل پارک‘‘ ہے، جہاں زائرین بدلتی ہوئی نمائشوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
سیاہ اہرام
کیا آپ کو لگتا ہے کہ جرمن شہر مینز میں واقع یہ سیاہ اہرام مستقبل کی نوید سنانے والی یا ایک دھمکانے والی عمارت ہے؟ یا پھر یہ آپ کے خوابوں کی شادی کے لیے واقعی ایک مثالی مقام ہے؟ درحقیقت یہ ایک کرائے کی جگہ ہے جو کسی بڑے ایونٹ کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس عمارت کی تشہیر کرنے والوں کے مطابق یہ 2600 مربع میٹر جگہ ہے۔
اہرام والا چرچ
ایک ہائی وے کے کنارے قائم اہرام دراصل ایک چرچ بھی ہو سکتا ہے۔ بالکل جیسے کے زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ چرچ باڈن باڈن سروس ایریا میں ایکسپریس وے کے با لکل قریب واقع ہے۔ چرچ کے لیے اہرام کی شکل کا ڈیزائن 1970ء میں ایک آرکیٹیکچرل مقابلے کے دوران منتخب کیا گیا تھا۔ 1978 میں اس نے عبادت گزاروں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔
شیشے کے اہرام میں شیشے کی خریداری
شیشے کا یہ اہرام جرمنی کے انتہائی مشرق میں ڈوبرن نامی قصبے میں واقع ہے، جو شیشے کی تیاری کی روایت کے لیے مشہور ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا اہرام خوردہ اسٹور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ہمیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ تنہا نہیں ہے! 18 میٹر اونچے اس پیرامڈ اسٹور میں شیشے کے 10,000 سے زیادہ منفرد فن پارے رکھے گئے ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی شیشے کے فنکاروں نے بنائے ہیں۔
پانی کے جھولے والا اہرام
کسی کے پاس ایک جرات مندانہ آئیڈیا تھا اور اس نے اپنے اس خیال کو حقیقت بنانے کی ہمت کی۔ خیال یہ تھا کہ ایک اہرام بنایا جائے اور اس میں سے ایک واٹر پارک کی سواری بنائی جائے۔ جرمن شہر لیپزگ کے قریب بیلنٹیس تفریحی پارک کے زائرین ’’فرعون کی لعنت‘‘نامی واٹر رائیڈ پر سوار ہوتے ہوئے اس 31 میٹر اونچے اہرام سے گزر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہمارے اہرام کی سرزمین، جرمنی کے چھوٹے سے سفر کا اختتام کرتا ہے۔