جرمنی: ماحولیات کے کارکنان نے فرینکفرٹ ہوائی اڈہ بلاک کر دیا
25 جولائی 2024ماحولیات کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ ''لاسٹ جنریشن'' کے کارکنان نے جمعرات کی علی الصبح جرمنی کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے کئی پروازیں معطل کرنی پڑیں۔
فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے جرمن عدالت کا سخت حکم
مذکورہ گروپ نے لکھا، ''کوئلے کی مسلسل کان کنی، تیل، گیس اور کوئلہ جلانا ہمارے وجود کے لیے خطرہ ہے۔''
درخت ہمارے لیے کیا کرتے ہیں اور ہمیں ان کی ضرورت کیوں ہے؟
ہوائی اڈے کے حکام نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ''ایئرپورٹ پر جاری مظاہرے کی وجہ سے پروازیں فی الحال معطل ہیں۔ مسافروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ فی الحال ہوائی اڈے کی طرف نہ جائیں۔ ہوائی اڈے کی طرف جانے سے پہلے اپنی فلائٹ اسٹیٹس کے بارے میں چیک کریں اور سفر کے لیے تھوڑا اضافی وقت دیں۔''
کارکنوں کی مزید مظاہروں کی دھمکی
لاسٹ جنریشن نامی گروپ کے ارکان نے اس سے ایک روز قبل ہی بطور احتجاج کولون/بون ہوائی اڈے کو بھی بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ کولون/بون ایئرپورٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ کارکن اندر گھسنے کے بعد رن وے پر بیٹھ گئے تھے، جنہیں حد سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس گروپ نے ہفتے بھر میں متعدد مظاہروں کا وعدہ کیا تھا، گرفتار ہونے سے قبل بدھ کے روز ناروے کے اوسلو ہوائی اڈے پر کارکنان نے باڑ بھی توڑ دی تھی۔ البتہ گروپ نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا وہ پیرس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کو نشانہ بنائیں گے یا نہیں۔
کشمیر: ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والا بحران اور پانی کا مرثیہ
لاسٹ جنریشن نامی گروپ سن 2021 میں تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ نام اس حقیقت کی طرف ایک اشارہ ہے کہ ایکٹوسٹ خود کو وہ آخری نسل سمجھتے ہیں کہ اس سے پہلے زمین پرآ ب و ہوا کی خرابی نقطہ عروج پر پہنچ جائے گی۔
جرمنی میں گروپ نے اپنے مظاہروں سے بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ پالیسی کو متاثر کرنے کی کوشش میں سڑکوں اور رن وے کو بلاک کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، روئٹرز)