جرمنی میں قریب ایک ارب یورو کی کوکین پکڑی گئی
3 اگست 2019بتایا گیا ہے کہ یہ کوکین چار ہزار سے زائد پیکٹوں میں موجود تھے، جو اسپورٹس سامان کے دو سو اکیس بستوں میں چھپائی گئی تھی۔ شپمنٹ مالکان کا اصرار تھا کہ کنٹینرز میں سویا بین ہے، مگر جب حکام نے اس کی تفصیلی تلاشی لی، تو کوکین کی بہت بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
آ بیل مجھے مار یا آ بیل مجھے بچا: گرمی سے محاورہ بھی الٹ گیا
معدے میں کوکین کی اکتالیس تھیلیاں، آسان نہیں
جرمن کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی کوکین کی مقدار ساڑھے چار میٹرک ٹن ہے اور اس کی مالیت 1.1 ارب یورو بنتی ہے۔
حکام کے مطابق جرمنی میں کوکین منتقل ہونے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ کوکین معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد کی گئی۔ جب کہ یوراگوائے سے ہیمبرگ کے ذریعے اسے بیلجیم کے شہر اینٹورپ منتقل کیا جانا تھا۔
جرمن کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ''یہ مقدار جرمنی میں آج تک کی کسی ایک کارروائی میں پکڑی جانے والی کوکین کی سب سے بھاری مقدار ہے۔‘‘ اس کوکین کو سخت ترین سکورٹی اقدامات میں تلف کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہیمبرگ جرمنی کی اہم ترین بندرگاہ ہے، جب کہ دنیا میں یہ تیسری مصروف ترین بندرگاہ بھی ہے۔ جرمن تجارت کا ایک بڑا حصہ اسے بندرگاہ کا مرہون منت ہے۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ یورپی یونین کی ڈرگ مارکیٹس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یورپ بھر میں منشیات کی آمد کا مرکزی دروازہ ڈچ بندرگاہ روٹرڈیم ہے، تاہم جرمن بندرگاہ ہیمبرگ کے ذریعے بھی منشیات کی آمد میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
ع ت، ع ح (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)