جرمنی میں پانچ لاکھ شمعیں روشن کرنے کا ریکارڈ
23 دسمبر 2017جرمن وفاقی ریاست لوئر سیکسنی میں رہنے والے فوگٹس خاندان کے یہ دونوں افراد کوئی نوجوان مہم جُو نہیں ہیں۔ ان میں رالف فوگٹس کی عمر ستر برس اور اُن کی ساتھی اہلیہ نرمین فوگٹس پینسٹھ برس کی ہیں۔ انہوں نے کرسمس ایام کے دوران اپنے مکان پر پانچ لاکھ تیس ہزار شمعیں روشن کر کے اپنے ملک جرمنی میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
کرسمس منانے پر انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیاں
جہاں خوشیاں تھیں، وہاں غم بکھرے پڑے ہیں
بھارت میں کرسمس اور سال نو کی تقریبات کی مخالفت
جرمنی: کرسمس مارکیٹ کے قریب دھماکا خیز مواد برآمد
اُن کے ریکارڈ کی تصدیق جرمنی میں کرسمس لائٹس کے حوالے سے اعداد و شمار مرتب کرنے والی تنظیم نے بھی کی ہے۔
پانچ لاکھ تیس ہزار شمعیں روشن کرنے پر فوگٹس خاندان نے تین ہزار یورو سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ یہ خاندان کرسمس ایام کے دوران اپنے گھر کے باہر خاص طور پر کشید کی گئی شراب، مخصوص فوڈ آئٹمز اور مختلف تحائف کی فروخت بھی کرتے چلے آ رہے ہیں۔
نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے نرمین فوگٹس کا کہنا ہے کہ وہ اس کوشش سے یہ چاہتے ہیں کہ ہر سال لوگ اپنے اندر پرجوش انداز میں کرسمس منانے کے موڈ کو پیدا کریں۔ انہوں نے اتنی شمعیں روشن کرنے کی ترغیب امریکا میں سیاحت کے دوران سن 1999 میں لی تھی۔ امریکا سے واپسی پر وہ سن 2000 سے اپنے مکان پر پندرہ ہزار سے زائد شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ وہ اس تعداد میں بتدریج اضافہ بھی کرتے رہے اور اس طرح انہوں نے پانچ لاکھ کے ہدف کو عبور کر لیا۔