1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی نے روس میں نیا سفیر مقرر کر دیا

21 جون 2023

فری ڈیموکریٹ قانون ساز الیگزنڈر لیمبسڈورف کا تعلق طبقہ اشرافیہ اور سول سرونٹس کے ایک خاندان سے ہے۔ ماسکو نے جرمن سفیر کے طورپر ان کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور وہ موسم گرما میں اپنے نئے عہدے کا آغاز کریں گے۔

https://p.dw.com/p/4SrvE
Bundesakademie für Sicherheitspolitik BAKS | Alexander Graf Lambsdorff
تصویر: Dmytro Katkov/DW

جرمن حکومت نے روسی حکومت کی منظوری کے بعد ماسکو میں اپنے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔

نئے سفیر الیگزنڈر لیمبسڈورف ماسکو میں گیزا آندریاس وان گیئر کے جانشین ہوں گے، جو سن 2019 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "وہ اس موسم گرما میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔"

گزشتہ برس یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے بعد سے ماسکو میں جرمنی کے سفارتی مشن کی قیادت سب سے پیچیدہ عہدوں میں سے ایک ہے۔

روس ميں جرمن سرکاری ملازمين کی تعداد ميں کمی، معاملہ کيا ہے؟

اس سال کے اوائل میں روس نے متعدد جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اقدام برلن کی جانب سے اسی طرح کی کارروائی کے جواب میں کیا گیا تھا۔

اس سال کے اوائل میں روس نے متعدد جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اقدام برلن کی جانب سے اسی طرح کی کارروائی کے جواب میں کیا گیا
اس سال کے اوائل میں روس نے متعدد جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اقدام برلن کی جانب سے اسی طرح کی کارروائی کے جواب میں کیا گیاتصویر: picture-alliance/dpa/Sputnik/E. Odinokov

 الیگزنڈر لیمبسڈورف کون ہیں؟

نئے سفیر کا تعلق اشرافیہ کے ایک خاندان سے ہے۔ مزید برآں ان کے چچا اوٹو گراف لیمبسڈورف 1970اور 1980 کی دہائیوں میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اور ایک زیرک سیاست داں تھے۔

اپنے چچا کی طرح ہی الیگزنڈر لیمبسڈورف بھی نیو لبرل فری ڈیموکریٹ (ایف ڈی پی) پارٹی کے رکن اور سرکردہ رہنما ہیں۔

صدر پوٹن ’مکر و فریب کا کھیل‘ کھیل رہے ہیں، جرمنی

وہ فی الحال جرمن پارلیمان کے رکن ہیں، جہاں وہ ایف ڈی پی کی پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے پر فائز ہیں۔

چھپن سالہ الیگزنڈر لیمبسڈورف اس سے قبل جرمن فارن سروس میں کئی عہدوں پر کام کرچکے ہیں، جن میں واشنگٹن میں پریس ڈپارٹمنٹ میں خدمات اور یورپی پارلیمان کے رکن کے طورپر خدمات شامل ہیں۔

جرمنی کو روس کی طرف سے غلط فہمیاں پھیلانے کا خطرہ

انہو ں نے سن 2003 اور 2004 کے درمیان جرمن خارجہ سروس میں روسی امور کے ماہر کے طور بھی خدمات انجام دیں۔

جرمن جنگی ٹینکوں کے لیے یوکرینی فوجیوں کی تربیت

 ج ا/ ص ز (ڈی پی اے، اے ایف پی)