1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: پولیس نے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا

11 اکتوبر 2024

جرمنی کے مغربی شہر کریفیلڈ میں پولیس نے ایک شخص کی سنیما میں آگ لگانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص ایک ایرانی شہری ہے۔

https://p.dw.com/p/4lfAf
جرمن پولیس کا اہلکار جائے وقوعہ کی نگہداشت کرتے ہوئے
یہ واقعہ جمعرات کے روز شام سات بجکر پچاس منٹ کے قریب پیش آیا تصویر: Christoph Reichwein/dpa/picture alliance

جرمن شہر کریفیلڈ کے ٹرین اسٹیشن کے قریب واقع سنیما میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے جمعرات کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ 38 سالہ شخص ایرانی شہری ہے جو اسی شہر میں رہتا تھا۔

زولنگن حملہ اور جرمنی ميں مسلم کميونٹيز کو درپيش چيلنجز

پولیس نے تفتیش شروع کرنے کے بعد مزید بتایا کہ ایک پولیس افسر نے ڈوسلڈورف کے قریب کریفیلڈ کے علاقے کاراکاؤ میں واقع ایک سینما گھر میں اس شخص کو اس وقت گولی مار دی، جب وہ آگ لگانے کی کوشش  کر رہا تھا۔ بعد ازاں اس شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

آتش ز‍دگی کا مقصد غیر واضح

یہ واقعہ جمعرات کے روز شام سات بجکر پچاس منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس کو تین مقامات پر آگ لگائے جانے کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں ایک اپارٹمنٹ، پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اور ایک دفتر کی عمارت شامل تھے۔ بظاہر تینوں جگہوں پر آگ ایک ہی وقت لگائی گئی تھی۔

فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ اور اس پر ردعمل

پولیس کے مطابق اس واقعہ کے پیچھے اصل مقصد فی الحال غیر واضح ہے اور اس حوالے سے زیر حراست شخص سے پوچھ گچھ  کی جا رہی ہے۔

آتش زدگی میں فی الحال کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

ع آ / ش ح (ڈی پی اے، اے ایف پی)