جرمنی کا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام کیا ہے؟
13 اکتوبر 2022یوکرینی وزارت دفاع نے منگل کے روز جرمنی کی جانب سے اس میزائل دفاعی نظام کی حوالگی کو 'ایک نئے دور کا آغاز‘ قرار دیا تھا۔ اسی طرز کا ایک انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام امریکا بھی یوکرین کو دے رہا ہے۔
جرمنی بہت جلد یوکرین کو فضائی دفاعی نظام فراہم کر دے گا
ژاپوریژیا میں روسی میزائل حملہ، تیئیس یوکرینی شہری مارے گئے
یورپی کونسل کے خارجہ امور سے تعلق رکھنے والے دفاعی ماہر رافائیل لوس کے مطابق ان نئے نظاموںسے یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ لوس کا کہنا ہے، ''انہیں جوں جوں نئے اور جدید نظام ملیں گے، وہ انہیں پہلے سے موجود نظام میں شامل کریں گے۔ روس کی جانب سے ایک ساتھ بہت سے میزائلوں کا حملہ ہوا، تو زیادہ امکانات یہ ہیں کہ ان میں سے کم ہی اپنے ہدف تک پہنچ پائیں گے، جس کا مطلب عسکری تنصیبات اور عام شہریوں کو کم نقصان کی صورت میں نکلے گا۔‘‘
ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں لوس نے مزید کہا کہ اس انتہائی جدید میزائلدفاعی نظام کی یوکرین حوالگی نیٹوکی جانب سے ایک اہم اشارہ بھی ہے کہ وہ یوکرین کو طویل المدتی بنیادوں پر بہتر انداز سے مسلح کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
IRIS-T نظام کی تیاری کا عمل گو کے 1990 کی دہائی میں شروع ہو تھا اور ایسے ایک نظام کی قیمت قریب ایک سو چالیس ملین یورو بنتی ہے۔ اس نظام کی حتمی آزمائش سن 2021 کے آخر میں ہوئی تھی اور یہ نظام اتنا نیا ہے کہ ابھی جرمن فوج نے بھی نہیں خریدا۔ اس کے پرانے ورژن سویڈن، ناروے اور مصر خرید چکے ہیں۔
یہ نظام کام کیسے کرتا ہے؟
یہ نظام جنوبی جرمن علاقے اؤبرلنگن میں واقعے ڈیہل ڈیفنس کا تیار کردہ ہے، جو چھوٹے شہروں اور فوجوں کو درمیانی فاصلے اور انتہائی بلندی کی ایک ڈھال مہیا کرتا ہے۔
ایسے ہر نظام میں تین گاڑیاں شامل ہوتی ہیں، جن میں سے ایک میزائل لانچر، ایک ریڈار اور ایک فائر کنٹرول ریڈار ہوتا ہے، جس میں لاجسٹک اور معاونت سب شامل ہوتی ہے۔ یہ میزائل انفراریڈ کے ذریعے اپنے ہدف کی شناخت کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی رینج چالیس کلومیٹر اور بیس کلومیٹر بلندی تک کی ہے، جب کہ ان کے ساتھ موجود ریڈار کی مدد سے ان کی رینج ڈھائی سو کلومیٹر بنتی ہے۔ یہ میزائل لانچر کے ساتھ تمام زاویوں پر فائر کیے جا سکتے ہیں۔
یوکرین کو روس نے حال ہی میں درجنوں میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا۔ تاہم کئی یوکرینی باشندے اس میزائل دفاعی نظام کی یوکرین حوالگی کو انتہائی سست قرار دیتے ہیں۔ یوکرین نے جرمن حکومت سے کہا تھا کہ اسے گیارہ IRIS-T نظام کی اجازت دے۔ یوکرین نے جرمنی سے ڈیڑھ ارب یورو کی مالی مدد بھی مانگی تھی تاکہ یہ نظام خریدے جا سکیں۔
بینجمن نائٹ (ع ت/ ر ب)