جو بائیڈن کی 'طبقہ امراء' کے ہاتھ میں اقتدار کے خلاف تنبیہ
16 جنوری 2025اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز قوم سے اپنے آخری خطاب کے دوران " دولت مند محدود لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت کے خطرناک ارتکاز" کے خلاف متنبہ کیا۔
انہوں نے کہا، "آج امریکہ میں انتہائی دولت مندوں، طاقت اور اثر و رسوخ والوں پر مبنی طبقہ امراء کی ایک ایسی حکومت کی شکل ابھر رہی ہے، جو حقیقت میں ہماری تمام جمہوریت، ہمارے بنیادی حقوق اور آزادیوں نیز ہر ایک کے آگے بڑھنے کی راہ کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔"
’چینی حکام کا ٹک ٹاک، ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور‘
بائیڈن اپنے خطاب کے دوران ارب پتی ایلون مسک اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو نشانہ بناتے ہوئے نظر آئے، جنہوں نے انتخابی جیت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی پوری طرح سے حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 20 جنوری کو ٹرمپ اور ان کی کابینہ کی حلف برادری تقریب میں ایلون مسک، زکربرگ اور ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس جیسے اہل ثروت امریکی شخصیات دیگر منتخب عہدیداروں کے ساتھ پلیٹ فارم پر اگلی صف میں نظر آئیں گے۔
بائیڈن دور میں امریکہ، اتحادیوں کے قدم مضبوط ہوئے، سلیوان
'ٹیک انڈسٹریل پیچیدگی' پر بائیڈن کی تنبیہ
جو بائیڈن نے کہا کہ وہ "ٹیکنالوجی کے صنعتی کمپلیکس کے ممکنہ اضافے کے بارے میں کافی فکر مند ہیں اور یہ بھی ہمارے ملک کے لیے حقیقی خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔"
اس حوالے سے بائیڈن نے صدر ڈوائٹ آئزن ہاور کی سن 1961 کی الوداعی تقریر کے متوازی نقشہ کھینچا، جہاں 34ویں امریکی صدر نے "فوجی-صنعتی کمپلیکس" کے قیام کے خلاف خبردار کیا تھا۔
بائیڈن کی یہ تقریر اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ حالیہ دنوں میں کس طرح بڑی ٹیک کمپنیوں اور آنے والی انتظامیہ کے مابین تعلقات میں زبردست گرم جوشی پیدا ہوتی رہی ہے۔
گرین لینڈ: ٹرمپ کی دھمکی پر جرمنی اور فرانس کی سخت تنقید
امریکی جمہوریت کو لاحق خطرات کے بارے میں اپنے انتباہات کے علاوہ بائیڈن نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لیے اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ماحول کے تحفظ کے لیے بھی کافی کچھ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ "طاقتور قوتیں اپنے غیر چیک شدہ اثر و رسوخ کو استعمال کرنا چاہتی ہیں تاکہ ہم نے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں، ان کو ختم کیا جا سکے۔"
ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی عزائم: پاناما کینال اور گرین لینڈ پر کنٹرول کی خواہش
بائیڈن نے کہا کہ امریکی آبادی "غلط معلومات اور غلط بیانی جیسے برفانی تودے کے نیچے دب گئی ہے، جس کے سبب طاقت کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔"
انہوں نے پریس کی آزادی کے خطرات کے بارے میں بات کی اور کہا، "آزاد پریس ٹوٹ رہا ہے۔ ستون غائب ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا، تو حقائق کی جانچ کرنا بھی چھوڑ رہا ہے۔"
ادھر ٹرمپ کے آنے والے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور پریس سیکرٹری نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ بائیڈن کی تقریر پہلے سے ریکارڈ شدہ تھی۔
بائیڈن نے مصنوعی ذہانت کے خطرات سے بھی خبردار کیا اور انہوں نے اسے "ہمارے وقت کی، شاید اب تک کی سب سے زیادہ نتیجہ خیز ٹیکنالوجی" قرار دیا۔
اپنی 15 منٹ کی تقریر میں، بائیڈن نے مزید کہا کہ آئین میں ایک ایسی ترمیم بھی ہونی چاہیے، جس سے یہ واضح ہوجائے کہ صدر کو بھی دفتر میں ہونے والے جرائم کی جوابدہی سے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔"
ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)