1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جی ٹونٹی سمٹ: ہیمبرگ میں شدید جھڑپیں

William Yang/ بینش جاوید خبر رساں ادارے
7 جولائی 2017

جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے آغاز سے ایک روز قبل مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کے علاوہ پولیس کے 76 اہلکار بھی ان جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔

https://p.dw.com/p/2g77P
Deutschland G20 Proteste in Hamburg
تصویر: Reuters/H. Hanschke

ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل بیس ملکوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کا سربراہ اجلاس آج جمعہ سات جولائی سے جرمن شہر ہیمبرگ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس کانفرنس میں شریک ممالک دنیا کی دو تہائی آبادی رکھتے ہیں اور دنیا کی 80 فیصد تجارت اور اقتصادی پیدوار کے حامل بھی یہی ممالک ہیں۔

Deutschland G20 Proteste in Hamburg
جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران ہیمبرگ میں اقتصادی عالمگیریت کے مخالفین سمیت بہت سی سماجی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے بھی کر رہی ہیںتصویر: Reuters/H. Hanschke

جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران ہیمبرگ میں اقتصادی عالمگیریت کے مخالفین سمیت بہت سی سماجی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے بھی کر رہی ہیں۔ جرمن پولیس کے مطابق جمعرات کی شام قریب ایک ہزار انتہائی بائیں بازو کے شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں 76 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ زخمی مظاہرین کی تعداد کا نہیں بتایا گیا۔

توقع کی جارہی ہے کہ ایک لاکھ کے قریب مظاہرین ہیمبرگ میں ہونے والے دو روزہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے دوران مظاہروں میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ہیمبرگ شہر میں قریب 20 ہزار پولیس اہلکار، بکتر بند گاڑیاں، ہیلی کاپٹروں اور نگرانی کرنے والے ڈرونز شہر میں تعینات ہیں۔

Deutschland G20 Proteste in Hamburg
توقع کی جارہی ہے کہ ایک لاکھ کے قریب مظاہرین ہیمبرگ میں ہونے والے دو روزہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے دوران مظاہروں میں شرکت کریں گےتصویر: Reuters/F. Bimmer

آج جمعہ سات جولائی سے شروع ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن، چینی صدر شی جِن پنگ بھی شریک ہو رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ماحولیاتی پالیسی کے باعث اس اجلاس میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ہی امریکا کے تحفظ ماحول کے عالمی معاہدے سے نکل جانے کا اعلان کیا تھا۔