باسکٹ بال کے منتظم عالمی ادارے FIBA نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ہے کہ وہ فرانسیسی کھلاڑی سلیماتے سائلا کے کیس کی انکوائری کر رہا ہے۔ مسلم کھلاڑی سائلہ گزشتہ چودہ برسوں سے حجاب پہن کر لیگ میچوں میں شریک ہو رہی ہیں تاہم اب حجاب کی وجہ سے انہیں پروفیشنل مقابلوں میں حصہ لینے سے مبینہ طور پر روک دیا گیا ہے۔