اسرائیل اور عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے درمیان راکٹ حملوں کا تبادلہ بدستور جاری ہے جبکہ خدشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر ایک جنگ بھی شروع ہو سکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کی عسکری صلاحیتیں اتنی ہیں کہ اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو وہ اسرائیل کی جدید فوج کا مقابلہ کر سکے گی؟