1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حوثی ملیشیا کا سعودی فضائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

17 اپریل 2021

یمن کی حوثی ملیشیا نے ایک اہم سعودی اڈے پر ڈرون سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے فضا میں ایک میزائل تباہ کیا۔

https://p.dw.com/p/3sApP
Jemen Sanaa | Houthi Soldaten
تصویر: Khaled Abdullah/REUTERS

یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا اگر ایک طرف مارب علاقے پر قبضے کی کوشش میں ہے تو دوسری جانب وہ سعودی عرب کے مختلف مقامات پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب: تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ

شاہ خالد ایئربیس پر حملے کا دعویٰ

حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے اہم فوجی مرکز شاہ خالد فضائی بیس پر بارود سے لدے ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ ڈرون ہفتے کو داغے گئے۔ حملے کی خبر ملیشیا کے ترجمان نے ٹویٹر پر جاری کی۔

شاہ خالد ایئر بیس سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط میں واقع ہے۔

یمنی علاقے مارب میں خونریز لڑائی، پچاس سے زائد افراد ہلاک

بیلسٹک میزائل کی تباہی

ان حملوں کے حوالے سے سعودی وزارتِ دفاع یا عسکری اتحاد کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ البتہ عسکری اتحاد نے اس کی تصدیق ضرور کی ہے کہ حوثی ملیشیا کے داغے ہوئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں کامیابی تباہ کر دیا گیا۔

جمعہ سولہ اپریل کو ایک بیلسٹک میزائل جنوبی سعودی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔

Saudi-Arabien Drohnenangriffe
سعودی عرب مین حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے میں لگنے والی آگتصویر: Reuters

جمعے کی رات جاری ایک بیان میں سعودی اتحاد نے واضح کیا کہ عام شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہر ممکن عسکری اور دفاعی اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ عالمی قانون کے تحت شہریوں کا مناسب تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سعودی آئل تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے

شہری اموات

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن میں رواں برس مارچ کے مہینے میں کم از کم چالیس لوگ مارے گئے۔ یہ اموات جنگ زدہ وسطی علاقے مارب میں ہوئیں جہاں حوثی ملیشیا اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ منصور ہادی کی حکومت کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے اس علاقے سے کم از کم ستر جنگجووں اور فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں۔

ع ح، ش ج (روئٹرز، اے پی)