1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خیبر پختونخوا: ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کا قتل

10 جنوری 2024

پاکستانی صوبے خیر پختونخوا کے شورش زدہ علاقے لکی مروت میں نامعلوم مسلحہ افراد نے ایک گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا۔ تحقیقات شروع ہو گئی ہیں کہ آیا یہ دہشت گردی تھی یا مجرمانہ کارروائی۔

https://p.dw.com/p/4b3EG
Pakistan Peshawar | Krankenhaus nach Anschlag auf Polizisten in der Region Khyber-Pakhtunkhwa
تصویر: Hussain Ali/Anadolu/picture alliance

پاکستان کے شمال مغربی صوبے  خیبر پختونخوا کے شورش زدہ علاقے لکی مروت کے ایک مقامی پولیس اہلکار مہمور خان نے خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بُدھ کے روز بتایا کہ قریب ایک درجن افراد کا قتل رات کے وقت ہوا۔ مقتولین میں کم از کم چار خواتین، تین بچے اور چار مرد شامل ہیں۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ وہ سب ایک بڑے خاندان کے قریبی رشتہ دار تھے۔

پولیس افسر  مہمور خان نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ متعدد قتل کے اس واقعے کے مقاصد کے تعین کے لیے شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔

باجوڑ بم دھماکے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی

دریں اثناء ایک دیگر مقامی پولیس آفیسر فضل نعیم نے کہا کہ یہ قتل اسی علاقے میں مسلح افراد کے ایک چیک پوسٹ پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔ اس حملے میں تین پولیس افسران اور ایک شہری مارے گئے تھے۔

Pakistan Peshawar | Krankenhaus nach Anschlag auf Polizisten in der Region Khyber-Pakhtunkhwa
چند روز قبل خیرپختونخوا میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھےتصویر: Hussain Ali/Anadolu/picture alliance

یاد رہے کہ  پیر کو اقوام متحدہ کی مالی اعانت سے چلنے والی پولیو ویکسینیشن مہم  کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکاروں میں سے کم از کم سات کی ہلاکت طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوئی تھی.۔

پاکستان اور طالبان کی کشیدگی: قیمت افغان مہاجرین چکا رہے ہیں

پاکستان  میں اگلے ماہ کے انتخابات سے پہلے ملک کے حساس علاقوں میں تشدد اور دہشت گردی کے امکانات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طالبان جو افغان طالبان سے مختلف گروہ ہے ملک میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ الیکشن سے پہلے اس نے خطے میں تشدد پھیلانے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو ہوا دینا شروع کر دیا ہے۔

ک م/ ع ب(ڈی پی اے، ای سی اے)