1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
بریکنگ
صحتجرمنی

دورہ پاکستان کے دوران جرمن وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو

7 جون 2022

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اپنا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اپنا دورہ پاکستان مختصر کر دیا ہے۔ انہوں نے آج بروز منگل اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی۔

https://p.dw.com/p/4CMkT
Annalena Baerbock trifft Bilawal Bhutto Zardari
تصویر: Anjum Naveed/AP/picture alliance

برلن میں جرمن وزارت خارجہ نے انالینا بیئربوک کے کووڈ پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے کو بھی مختصر جبکہ ان کے بیرون ملک اسی سفر کے دوران یونان اور ترکی کے دوروں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وہ پاکستان سے واپسی پر ان دو ممالک میں ملکی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا چاہتی تھیں۔

جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آج منگل کی دوپہر کھانا کھاتے ہوئے بیئربوک کو احساس ہوا کہ ان کی ذائقے کی حس چلی گئی ہے۔ اس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، تو اس کا نتیجہ پازیٹیو نکلا۔

قبل ازیں انہوں نے آج صبح ہی اپنا ایک کورونا ریپڈ ٹیسٹ بھی کروایا تھا، اور اس کا رزلٹ منفی رہا تھا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بیئربوک جرمنی واپس کب آئیں گی۔

جرمن وزیر خارجہ کو آج ہی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرنا تھی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں واقع جرمن سفارت خانے میں بھی ان کی چند مصروفیات طے تھیں۔

جرمن وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی مزید تفصیلات مندرجہ ذیل لنک میں!

پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، جرمن وزیر خارجہ